الأعراف ⁦۷:۱۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۴ · پارہ ۹

قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ لَمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ

Qala naAAam wa-innakum laminaalmuqarrabeen

تراجم

فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جادوگر، چوں کہ طالب دنیا تھے، دنیا کمانے کے لیے ہی شعبدہ بازی کا فن سیکھتے تھے، اس لیے انہوں نے موقع غنیمت جانا کہ اس وقت تو بادشاہ کو ہماری ضرورت لاحق ہوئی ہے، کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ اجرت حاصل کی جائے۔ چنانچہ انہوں نے اپنا مطالبۂ اجرت، کامیابی کی صورت میں پیش کر دیا، جس پر فرعون نے کہا کہ اجرت ہی نہیں بلکہ تم میرے مقربین میں بھی شامل ہو جاؤ گے۔

فرعون نے کہا : ہاں، اور تمہارا شمار یقینا ہمارے مقرب لوگوں میں (بھی) ہوگا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqāla(فرعون نے) کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. نَعَمْnaʿamہاں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    نَعَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جواب
  3. وَإِنَّكُمْwa-innakumاور بیشک تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. لَمِنَlaminaالبتہ میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ جار
  5. ٱلْمُقَرَّبِينَl-muqarabīnaمقرب لوگوں (میں سے) ہو گے
    مادہ
    قرب
    اصل لفظ
    مُقَرَّب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

فرعون نے کہا ہاں اور تم مقرب لوگوں میں داخل ہو جاؤ گے (١)۔ ١١٤۔١ جادوگر، چونکہ طالب دنیا تھے، دنیا کمانے کے لئے ہی شعبدہ بازی کا فن سیکھتے تھے، اس لئے انہوں نے موقع غنیمت جانا کہ اس وقت تو بادشاہ کو ہماری ضرورت لاحق ہوئی ہے کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ اجرت حاصل کی جائے۔ چنانچہ انہوں نے اپنا مطالبہ اجرت، کامیابی کی صورت میں پیش کر دیا، جس پر فرعون نے کہا کہ اجرت ہی نہیں بلکہ تم میرے مقربین میں بھی شامل ہو جاؤ گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan