الملك ⁦۶۷:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۲ · پارہ ۲۹

وَلَقَدۡ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِمَصَٰبِيحَ وَجَعَلۡنَٰهَا رُجُومٗا لِّلشَّيَٰطِينِۖ وَأَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ ٱلسَّعِيرِ

Walaqad zayyanna assamaaaddunya bimasabeeha wajaAAalnaharujooman lishshayateeni waaAAtadna lahumAAathaba assaAAeer

تراجم

بیشک ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (ستاروں) سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ[1] بنا دیا اور شیطانوں کے لیے ہم نے (دوزخ کا جلانے واﻻ) عذاب تیار کر دیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہاں ستاروں کے دو مقصد بیان کئے گئے ہیں ایک آسمانوں کی زینت کیونکہ وہ چراغوں سے جلتے ہیں دوسرا کہ شیطان آسمانوں کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ شرارہ بن کر ان پر گرتے ہیں۔ تیسرا مقصد ان کا یہ ہے جسے دوسرے مقامات پر بیان فرمایا گیا ہے کہ ان سے برو بحر میں راستوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اور ہم نے قریب والے آسمان کو روشن چراغوں سے سجا رکھا ہے، اور ان کو شیطانوں پر پتھر برسانے کا ذریعہ بھی بنایا ہے، [1] اور ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : چراغوں سے مراد ستارے اور اجرام فلکی ہیں جو رات کے وقت سجاوٹ کا بھی ذریعہ بنتے ہیں، اور ان سے شیطانوں کو مارنے کا کام بھی لیا جاتا ہے۔ شیطانوں کو مارنے کی تفصیل سورة حجر : 18 کے حاشیہ میں گذر چکی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  2. زَيَّنَّاzayyannāزینت دی ہم نے۔ خوب صورت بنایا ہم نے
    مادہ
    زين
    اصل لفظ
    زَيَّنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلسَّمَآءَl-samāaآسمان
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کو
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. بِمَصَٰبِيحَbimaṣābīḥaچراغوں کے ساتھ
    مادہ
    صبح
    اصل لفظ
    مِصْباح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  6. وَجَعَلْنَٰهَاwajaʿalnāhāاور بنایا ہم نے ان کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  7. رُجُومًاrujūmanمارنے کی چیز
    مادہ
    رجم
    اصل لفظ
    رُجُوم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. لِّلشَّيَٰطِينِlilshayāṭīniشیطانوں کے لیے
    مادہ
    شطن
    اصل لفظ
    شَيْطان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسمِ علم
  9. وَأَعْتَدْنَاwa-aʿtadnāاور تیار کیا ہم نے
    مادہ
    عتد
    اصل لفظ
    أَعْتَدَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. لَهُمْlahumان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. عَذَابَʿadhābaعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. ٱلسَّعِيرِl-saʿīriجلنے کا
    مادہ
    سعر
    اصل لفظ
    سَعِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بیشک ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (ستاروں) سے آراستہ کیا اور انہیں شیطان کے مارنے کا ذریعہ (١) بنا دیا اور شیطانوں کے لئے ہم نے (دوزخ جلانے والا) عذاب تیار کر دیا۔ ٥۔١ یہاں ستاروں کے دو مقصد بیان کئے گئے ہیں ایک آسمانوں کی زینت کیونکہ وہ چراغوں سے جلتے ہیں دوسرا کہ شیطان آسمانوں کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ شرارہ بن کر ان پر گرتے ہیں۔ تیسرا مقصد ان کا یہ ہے جسے دوسرے مقامات پر بیان فرمایا گیا ہے کہ ان سے برو بحر میں راستوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan