الملك ⁦۶۷:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۳ · پارہ ۲۹

وَأَسِرُّواْ قَوۡلَكُمۡ أَوِ ٱجۡهَرُواْ بِهِۦٓۖ إِنَّهُۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

Waasirroo qawlakum awi ijharoo bihi innahuAAaleemun bithati assudoor

تراجم

تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ﻇاہر کرو[1] وه تو سینوں کی پوشیدگی کو بھی بخوبی جانتا ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ پھر کافروں سے خطاب ہے۔ مطلب ہے کہ تم رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے بارے میں چھپ کر باتیں کرو یا اعلان یہ سب اللہ کے علم میں ہے، اس سے کوئی بات مخفی نہیں۔
  2. یہ سرو جہر جاننے کی تعلیل ہے کہ وہ تو سینوں کے رازوں اور دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے تمہاری باتیں کس طرح اس سے پوشیدہ رہ سکتی ہیں۔

اور تم اپنی بات چھپا کر کرو، یا زور سے کرو (سب اس کے علم میں ہے، کیونکہ) وہ دلوں تک کی باتوں کا پورا علم رکھنے والا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَسِرُّوا۟wa-asirrūاور چھپاؤ۔ چپکے سے کرو
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    أَسَرَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. قَوْلَكُمْqawlakumبات اپنی
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قَوْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. أَوِawiیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  4. ٱجْهَرُوا۟ij'harūظاہر کرو
    مادہ
    جهر
    اصل لفظ
    جَهَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. بِهِۦٓbihiاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  7. عَلِيمٌۢʿalīmunجاننے والا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. بِذَاتِbidhātiبھید
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  9. ٱلصُّدُورِl-ṣudūriسینوں کے
    مادہ
    صدر
    اصل لفظ
    صَدْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ظاہر کرو (١) وہ تو سینوں کی پوشیدگی کو بھی بخوبی جانتا ہے ١٣۔١ یہ پھر کافروں سے خطاب ہے۔ مطلب ہے کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں چھپ کر باتیں کرو یا اعلان یہ سب اللہ کے علم میں ہے، اس سے کوئی بات پوشیدہ نہیں۔ وہ تو سینوں کے رازوں اور دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے تمہاری باتیں کس طرح اس سے پوشیدہ رہ سکتی ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan