التحريم ⁦۶۶:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۰ · پارہ ۲۸

وَإِذۡ أَسَرَّ ٱلنَّبِيُّ إِلَىٰ بَعۡضِ أَزۡوَٰجِهِۦ حَدِيثٗا فَلَمَّا نَبَّأَتۡ بِهِۦ وَأَظۡهَرَهُ ٱللَّهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهُۥ وَأَعۡرَضَ عَنۢ بَعۡضٖۖ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِۦ قَالَتۡ مَنۡ أَنۢبَأَكَ هَٰذَاۖ قَالَ نَبَّأَنِيَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡخَبِيرُ

Wa-ith asarra annabiyyu ilabaAAdi azwajihi hadeethan falammanabbaat bihi waathharahu Allahu AAalayhiAAarrafa baAAdahu waaAArada AAan baAAdinfalamma nabbaaha bihi qalat man anbaaka hathaqala nabbaaniya alAAaleemu alkhabeer

تراجم

اور یاد کر جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیده بات کہی[1] ، پس جب اس نے اس بات کی خبر کر دی[2] اور اللہ نے اپنے نبی کو اس پر آگاه کر دیا تو نبی نے تھوڑی سی بات تو بتا دی اور تھوڑی سی ٹال گئے[3]، پھر جب نبی نے اپنی اس بیوی کو یہ بات بتائی تو وه کہنے لگی اس کی خبر آپ کو کس نے دی[4]۔ کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے اللہ نے مجھے یہ بتلایا ہے.[5]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. وہ پوشیدہ بات شہد کو یا ماریہ (رضی الله عنها)کو حرام کرنے والی بات تھی جو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت حفصہ (رضی الله عنها)سے کی تھی۔
  2. یعنی حفصہ (رضی الله عنها)نے وہ بات حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کو جاکر بتلا دی۔
  3. یعنی حفصہ (رضی الله عنها)کو بتلا دیا کہ تم نے میرا راز فاش کر دیا ہے۔ تاہم اپنی تکریم و عظمت کے پیش نظر ساری بات بتانے سے اعراض فرمایا۔
  4. جب نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حفصہ (رضی الله عنها) کو بتلایا کہ تم نے میرا راز ظاہر کر دیا ہے تو وہ حیران ہوئیں کیونکہ انہوں نے حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کے علاوہ کسی کو یہ بات نہیں بتلائی تھی اور عائشہ (رضی الله عنها)سے انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ آپ(صلى الله عليه وسلم) کو بتلا دیں گی، کیونکہ وہ شریک معاملہ تھیں۔
  5. اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کے علاوہ بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) پر وحی کا نزول ہوتا تھا۔

اور یاد کرو جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے راز کے طور پر ایک بات کہی تھی۔ [1] پھر جب اس بیوی نے وہ بات کسی اور کو بتلا دی، [2] اور اللہ نے یہ بات نبی پر ظاہر کردی تو اس نے اس کا کچھ حصہ جتلا دیا اور کچھ حصے کو ٹال گئے۔ [3] پھر جب انہوں نے اس بیوی کو وہ بات جتلائی تو وہ کہنے لگیں کہ : آپ کو یہ بات کس نے بتائی ؟ نبی نے کہا کہ : مجھے اس نے بتائی جو بڑے علم والا، بہت باخبر ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : راز کی بات آپ نے حضرت حفصہ ؓ سے یہ فرمائی تھی کہ میں نے شہد نہ پینے کی قسم کھالی ہے، مگر یہ بات کسی کو بتانا نہیں تاکہ حضرت زینب ؓ جن کے گھر میں آپ نے شہد نوش فرماتے تھے ان کا دل نہ ٹوٹے۔ 4: یعنی حضرت حفصہ نے حضرت عائشہ کو بتلا دی۔ 5: آنحضرت ﷺ نے حضرت حفصہ کو یہ تو جتلا دیا کہ انہوں نے راز کی بات جو حضرت عائشہ کو بتائی، اس کا علم مجھے ہوگیا ہے، لیکن پوری بات نہیں بتلائی تاکہ ان کو زیادہ شرمندگی نہ ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. أَسَرَّasarraچھپایا
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    أَسَرَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. بَعْضِbaʿḍiاپنی بعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. أَزْوَٰجِهِۦazwājihiبیویوں کے
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زَوْج
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. حَدِيثًاḥadīthanایک بات کو
    مادہ
    حدث
    اصل لفظ
    حَدِيث
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فَلَمَّاfalammāتو جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  9. نَبَّأَتْnabba-atاس نے خبر دی
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبَّأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. بِهِۦbihiاس کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. وَأَظْهَرَهُwa-aẓharahuاور ظاہر کردیا اس کو
    مادہ
    ظهر
    اصل لفظ
    أَظْهَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  14. عَرَّفَʿarrafaاس نے بتادیا۔ جتلا دیا
    مادہ
    عرف
    اصل لفظ
    عَرَّفَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. بَعْضَهُۥbaʿḍahuاس کا بعض حصہ
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  16. وَأَعْرَضَwa-aʿraḍaاور اعراض برتا
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    أَعْرَضَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  17. عَنۢʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  18. بَعْضٍbaʿḍinبعض (سے)
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. فَلَمَّاfalammāتو جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  20. نَبَّأَهَاnabba-ahāآپ نے خبر دی اس (بیوی) کو
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبَّأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  21. بِهِۦbihiساتھ اس بات کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  22. قَالَتْqālatبولی آپ کو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  23. مَنْmanکس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  24. أَنۢبَأَكَanba-akaبتایا ہے۔ آپ کو کس نے خبر دی ہے
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    أَنۢبَأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  25. هَٰذَاhādhāاس کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  26. قَالَqālaفرمایا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  27. نَبَّأَنِىَnabba-aniyaخبر دی مجھ کو
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبَّأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  28. ٱلْعَلِيمُl-ʿalīmuعلم والے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  29. ٱلْخَبِيرُl-khabīruخبر والے نے
    مادہ
    خبر
    اصل لفظ
    خَبِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور یاد کرو کہ جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیدہ بات کہی (١) پس جب اس نے اس بات کی خبر کر دی (٢) اور اللہ نے اپنے نبی پر آگاہ کر دیا تو نبی نے تھوڑی سی بات تو بتا دی اور تھوڑی سی ٹال گئے (٣) پھر جب نبی نے اپنی اس بیوی کو یہ بات بتائی تو وہ کہنے لگی اس کی خبر آپ کو کس نے دی (٤) کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے اللہ نے مجھے یہ بتلایا ہے (٥)۔ ٣۔١ وہ پوشیدہ بات شہد کو یا ماریہ کو حرام کرنے والی بات تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حفصہ سے کی تھی۔ ٣۔٢ یعنی حفصہ رضی اللہ نے وہ بات حضرت عائشہ رضی اللہ کو جاکر بتلا دی۔ ٣۔٣ یعنی حفصہ رضی اللہ کو بتلا دیا کہ تم نے میرا راز فاش کر دیا ہے۔ تاہم اپنی تکریم و عظمت کے پیش نظر ساری بات بتانے سے اعراض فرمایا۔ ٣۔٤ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ رضی اللہ کو بتلایا کہ تم نے میرا راز ظاہر کر دیا ہے تو وہ حیران ہوئیں کیونکہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ کے علاوہ کسی کو یہ بات نہیں بتلائی تھی اور عائشہ رضی اللہ سے انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ آپ کو بتلا دیں گی، کیونکہ وہ شریک معاملہ تھیں۔ ٣۔٥ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کے علاوہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول ہوتا تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan