التحريم ⁦۶۶:۱۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۱ · پارہ ۲۸

وَمَرۡيَمَ ٱبۡنَتَ عِمۡرَٰنَ ٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمَٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِۦ وَكَانَتۡ مِنَ ٱلۡقَٰنِتِينَ

Wamaryama ibnata AAimrana allatee ahsanatfarjaha fanafakhna feehi min roohinawasaddaqat bikalimati rabbiha wakutubihi wakanatmina alqaniteen

تراجم

اور (مثال بیان فرمائی) مریم بنت عمران کی[1] جس نے اپنے ناموس کی حفاﻇت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور (مریم) اس نے اپنے رب کی باتوں[2] اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں سے تھی.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. حضرت مریم علیہا السلام کے ذکر سے مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ باوجود اس بات کے کہ وہ ایک بگڑی ہوئی قوم کے درمیان رہتی تھی، لیکن اللہ نے انہیں دنیا و آخرت میں شرف و کرامت سے سرفراز فرمایا اور تمام جہان کی عورتوں پر انہیں فضیلت عطا فرمائی۔
  2. کلمات رب سے مراد شرائع الہی ہیں۔
  3. یعنی ایسے لوگوں میں سے یا خاندان میں سے تھیں جو فرماں بردار عبادت گزار اور صلاح واطاعت میں ممتاز تھا حدیث میں ہے جنتی عورتوں میں سب سے افضل حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ، حضرت مریم اور فرعون کی بیوی آسیہ ہیں رضی اللہ عنھن۔(مسند احمد) ایک دوسری حدیث میں فرمایا مردوں میں تو کامل بہت ہوئے ہیں مگر عورتوں میں کامل صرف فرعون کی بیوی آسیہ مریم بنت عمران اور خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنھن ہیں اور عائشہ (رضي الله عنه) ا کی فضلیت عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضلیت حاصل ہے۔ صحیح بخاری۔

نیز عمران کی بیٹی مریم کو (مثال کے طور پر پیش کرتا ہے) جنہوں نے اپنی عصمت کی حفاظت کی، تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی، [1] اور انہوں نے اپنے پروردگار کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی، اور وہ طاعت شعار لوگوں میں شامل تھیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اسی روح سے حضرت عیسیٰ ؑ پیدا ہوئے، اسی لیے ان کو ”روح اللہ“ کہا جاتا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَرْيَمَwamaryamaاور مریم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَرْيَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  2. ٱبْنَتَib'nataبیٹی
    مادہ
    بني
    اصل لفظ
    ابْنَت
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. عِمْرَٰنَʿim'rānaعمران کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عِمْران
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. ٱلَّتِىٓallatīوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  5. أَحْصَنَتْaḥṣanatجس نے حفاظت کی
    مادہ
    حصن
    اصل لفظ
    أَحْصَنَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. فَرْجَهَاfarjahāاپنی شرم گاہ کی
    مادہ
    فرج
    اصل لفظ
    فَرْج
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. فَنَفَخْنَاfanafakhnāتو پھونک دیا ہم نے
    مادہ
    نفخ
    اصل لفظ
    نَفَخَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. رُّوحِنَاrūḥināاپنی روح سے
    مادہ
    روح
    اصل لفظ
    رُوح
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. وَصَدَّقَتْwaṣaddaqatاور اس نے تصدیق کی
    مادہ
    صدق
    اصل لفظ
    صَدَّقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  12. بِكَلِمَٰتِbikalimātiکلمات کی
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلِمَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  13. رَبِّهَاrabbihāاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. وَكُتُبِهِۦwakutubihiاور اس کی کتابوں کی
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  15. وَكَانَتْwakānatاور تھی وہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  16. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. ٱلْقَٰنِتِينَl-qānitīnaفرماں بردار لوگوں میں (سے)
    مادہ
    قنت
    اصل لفظ
    قانِت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور (مثال بیان فرمائی) مریم بنت عمران کی (١) جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور (مریم) اس نے اپنے رب کی باتوں (۲) اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں تھی۔ (۳) ١٢۔١ حضرت مریم علیہا السلام کے ذکر سے مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ باوجود اس بات کے کہ وہ ایک بگڑی ہوئی قوم کے درمیان رہتی تھی، لیکن اللہ نے انہیں دنیا و آخرت میں شرف و کرامت سے سرفراز فرمایا اور تمام جہان کی عورتوں پر انہیں فضیلت عطا فرمائی۔ ۱۲۔۲ کلمات رب سے مراد شرائع الہی ہیں ۔ ۱۲۔۳ یعنی ایسے لوگوں میں سے یا خاندان میں سے تھیں جو فرماں بردار عبادت گزار اور صلاح واطاعت میں ممتاز تھا حدیث میں ہے جنتی عورتوں میں سب سے افضل حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ، حضرت مریم اور فرعون کی بیوی آسیہ ہیں رضی اللہ عنھن ۔(مسند احمد) ایک دوسری حدیث میں فرمایا مردوں میں تو کامل بہت ہوئے ہیں مگر عورتوں میں کامل صرف فرعون کی بیوی آسیہ مریم بنت عمران اور خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنھن ہیں اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضلیت عورتوں پر ایسے ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضلیت حاصل ہے۔ صحیح بخاری ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan