المنافقون ⁦۶۳:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۵۴ · پارہ ۲۸

۞وَإِذَا رَأَيۡتَهُمۡ تُعۡجِبُكَ أَجۡسَامُهُمۡۖ وَإِن يَقُولُواْ تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِهِمۡۖ كَأَنَّهُمۡ خُشُبٞ مُّسَنَّدَةٞۖ يَحۡسَبُونَ كُلَّ صَيۡحَةٍ عَلَيۡهِمۡۚ هُمُ ٱلۡعَدُوُّ فَٱحۡذَرۡهُمۡۚ قَٰتَلَهُمُ ٱللَّهُۖ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ

Wa-itha raaytahum tuAAjibuka ajsamuhumwa-in yaqooloo tasmaAA liqawlihim kaannahum khushubunmusannadatun yahsaboona kulla sayhatinAAalayhim humu alAAaduwwu fahtharhum qatalahumuAllahu anna yu/fakoon

تراجم

جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں[1] ، یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں[2]، گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں[3]، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں[4]۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان کے حسن وجمال اور رونق وشادابی کی وجہ سے۔
  2. یعنی زبان کی فصاحت وبلاغت کی وجہ سے۔
  3. یعنی اپنی درازئی قد اور حسن ورعنائی، عدم فہم اور قلت خیر میں ایسے ہیں گویا کہ دیوار پر لگائی ہوئی لکڑیاں ہیں جو دیکھنے والوں کو تو بھلی لگتی ہیں لیکن کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتیں۔ یا یہ مبتدا محذوف کی خبر ہے اور مطلب ہے کہ یہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس میں اس طرح بیٹھتے ہیں جیسے دیوار کے ساتھ لگی ہوئی لکڑیاں ہیں جو کسی بات کو سمجھتی ہیں نہ جانتی ہیں۔ (فتح القدیر)
  4. یعنی بزدل ایسے ہیں کہ کوئی زور دار آواز سن لیں تو سمجھتے ہیں کہ ہم پر کوئی آفت نازل ہوگئی ہے۔ یا گھبرا اٹھتے ہیں کہ ہمارے خلاف کسی کاروائی کا آغاز تو نہیں ہورہا ہے۔ جیسے چور اور خائن کا دل اندر سے دھک دھک کر رہا ہوتا ہے۔

جب تم ان کو دیکھو تو ان کے ڈیل ڈول تمہیں بہت اچھے لگیں، اور اگر وہ بات کریں تو تم ان کی باتیں سنتے رہ جاؤ، [1] ان کی مثال ایسی ہے جیسے یہ لکڑیاں ہیں جو کسی سہارے سے لگا رکھی ہیں، [2] یہ ہر چیخ پکار کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ [3] یہی ہیں جو (تمہارے) دشمن ہیں، اس لیے ان سے ہوشیار رہو۔ اللہ کی مار ہو ان پر۔ یہ کہاں اوندھے چلے جارہے ہیں ؟

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ان کا ظاہری حلیہ بڑا پرکشش ہے، اور باتیں بڑی لچھے دار ہیں، کہ آدمی انہیں سنتا ہی رہ جائے، لیکن اندر سے ان میں نفاق کی نجاست بھری ہوئی ہے، روایات میں ہے کہ عبداللہ ابن ابی اپنے ڈیل ڈول کے اعتبار سے پرکشش شخصیت رکھتا تھا، اور اس کی باتیں بڑی فصاحت و بلاغت کی حامل ہوتی تھیں۔ 3: لکڑیاں اگر کسی دیوار کے سہارے لگی رکھی ہوں تو دیکھنے میں کتنی اچھی لگیں، ان کا فائدہ کوئی نہیں ہوتا، اسی طرح یہ منافق لوگ دیکھنے میں کتنے اچھے لگیں، حقیقت میں بالکل بےمصرف ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہے، یہ لوگ جب آنحضرت ﷺ کی مجلس میں بیٹھتے تو ان کا جسم اگرچہ مجلس میں ہوتا تھا ؛ لیکن دل و دماغ آپ کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا، اس لحاظ سے بھی انہیں بےجان لکڑیوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔ 4: چونکہ ان کے دل میں چور ہے، اس لیے اگر مسلمانوں میں کوئی شور ہو تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے خلاف کچھ ہو رہا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاwa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. رَأَيْتَهُمْra-aytahumتم دیکھو ان کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. تُعْجِبُكَtuʿ'jibukaاچھے لگیں گے تم کو
    مادہ
    عجب
    اصل لفظ
    أَعْجَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. أَجْسَامُهُمْajsāmuhumان کے جسم
    مادہ
    جسم
    اصل لفظ
    جِسْم
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَإِنwa-inاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  6. يَقُولُوا۟yaqūlūوہ بات کریں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. تَسْمَعْtasmaʿتم سنتے جاؤ
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. لِقَوْلِهِمْliqawlihimان کی بات کو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قَوْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  9. كَأَنَّهُمْka-annahumگویا کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَأَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  10. خُشُبٌkhushubunلکڑیاں ہیں
    مادہ
    خشب
    اصل لفظ
    خُشُب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. مُّسَنَّدَةٌmusannadatunتختہ لگائی ہوئیں
    مادہ
    سند
    اصل لفظ
    مُسَنَّدَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. يَحْسَبُونَyaḥsabūnaوہ سمجھتے ہیں
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. صَيْحَةٍṣayḥatinسخت آواز کو
    مادہ
    صيح
    اصل لفظ
    صَيْحَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. عَلَيْهِمْʿalayhimاپنے اوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. هُمُhumuوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  17. ٱلْعَدُوُّl-ʿaduwuدشمن ہیں
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. فَٱحْذَرْهُمْfa-iḥ'dharhumپس ڈرو ان سے۔ بچو ان سے
    مادہ
    حذر
    اصل لفظ
    يَحْذَرُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  19. قَٰتَلَهُمُqātalahumuغارت کرے ان کو
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قاتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  20. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  21. أَنَّىٰannāکہاں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  22. يُؤْفَكُونَyu'fakūnaوہ پھرے جاتے ہیں
    مادہ
    افك
    اصل لفظ
    أُفِكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں (١) یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں (٢) گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں اور دیوار کے سہارے لگائی ہوئی (۳) ہیں ہر سخت آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں (٤) یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں۔ ٤۔١ یعنی ان کے حسن و جمال اور رونق و شادابی کی وجہ سے۔ ٤۔٢ یعنی زبان کی فصاحت و بلاغت کی وجہ سے۔ ٤۔۳ یعنی اپنی درازئی قد اور حسن ورعنائی، عدم فہم ور قلت خیر میں ایسے ہیں گویا کہ دیوار پر لگائی ہوئی لکڑیاں ہیں جو دیکھنے والوں کو تو بھلی لگتی ہے لیکن کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ ٤۔٤ یعنی بزدل ایسے ہیں کہ کوئی زوردار آواز سن لیں تو سمجھتے ہیں کہ ہم پر کوئی آفت نازل ہوگئی یا گھبرا اُٹھتے ہیں کہ ہمارے خلاف کسی کاروائی کا آغاز تونہیں ہو رہا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan