الأنعام ⁦۶:۹۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۴۰ · پارہ ۷

فَالِقُ ٱلۡإِصۡبَاحِ وَجَعَلَ ٱلَّيۡلَ سَكَنٗا وَٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ حُسۡبَانٗاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ

Faliqu al-isbahiwajaAAala allayla sakanan washshamsa walqamara husbananthalika taqdeeru alAAazeezi alAAaleem

تراجم

وه صبح کا نکالنے واﻻ ہے[1] اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنا یا ہے[2] اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے[3]۔ یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم واﻻ ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اندھیرے اور روشنی کا خالق بھی وہی ہے۔ وہ رات کی تاریکی سے صبح روشن پیدا کرتا ہے جس سے ہر چیز روشن ہوجاتی ہے۔
  2. یعنی رات کو تاریکیوں میں بدل دیتا ہے تاکہ لوگ روشنی کی تمام مصروفیات ترک کرکے آرام کرسکیں۔
  3. یعنی دونوں کے لئے ایک حساب بھی مقدر ہے جس میں کوئی تغیر واضطراب نہیں ہوتا، بلکہ دونوں کی اپنی اپنی منزلیں ہیں، جن پر وہ گرمی اور سردی میں رواں رہتے ہیں، جس کی بنیاد پر سردی میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی اور گرمی میں اس کے برعکس دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ جس کی تفصیل سورۂ یونس 5، سورۃ یٰسین 40 اور سورۂ اعراف 54 میں بھی بیان کی گئی ہے۔

وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پو پھٹتی ہے، اور اسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند ! یہ سب کچھ اس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، علم بھی کامل

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَالِقُfāliquپھاڑنے والا ہے
    مادہ
    فلق
    اصل لفظ
    فالِق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. ٱلْإِصْبَاحِl-iṣ'bāḥiصبح کا
    مادہ
    صبح
    اصل لفظ
    إِصْباح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. وَجَعَلَwajaʿalaاور اس نے بنایا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  4. ٱلَّيْلَal-laylaرات کو
    مادہ
    ليل
    اصل لفظ
    لَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. سَكَنًاsakananباعث سکون
    مادہ
    سكن
    اصل لفظ
    سَكَن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَٱلشَّمْسَwal-shamsaاور سورج
    مادہ
    شمس
    اصل لفظ
    شَمْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. وَٱلْقَمَرَwal-qamaraاور چاند کو
    مادہ
    قمر
    اصل لفظ
    قَمَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  8. حُسْبَانًاḥus'bānanحساب کا ذریعہ
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حُسْبان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  10. تَقْدِيرُtaqdīruاندازہ ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    تَقْدِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. ٱلْعَزِيزِl-ʿazīziزبردست ،
    مادہ
    عزز
    اصل لفظ
    عَزِيز
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. ٱلْعَلِيمِl-ʿalīmiعلم والے کا
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

وہ صبح کا نکالنے والا (١) اس نے رات کو راحت کی چیز بنایا ہے (٢) اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے (٣) یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو قادر ہے بڑے علم والا ہے۔ ٩٦۔١ اندھیرے اور روشنی کا خالق بھی وہی ہے۔ وہ رات کی تاریکی سے صبح روشن پیدا کرتا ہے جس سے ہرچیز روشن ہوتی ہو جاتی ہے۔ ٩٦۔٢ یعنی رات کو تاریکیوں میں بدل دیتا ہے تاکہ لوگ روشنی کی تمام مصروفيات ترک کر کے آرام کر سکیں۔ ٩٦۔٣ یعنی دونوں کے لئے ایک حساب بھی مقدر ہے جس میں کوئی تغیر و اضطراب نہیں ہوتا، بلکہ دونوں کی اپنی اپنی منزلیں ہیں، جن پر وہ گرمی اور سردی میں رواں رہتے ہیں۔ جس کی بنیاد پر سردی میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی اور گرمی میں اس سے برعکس دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ جس کی تفصیل سورہ یونس۔٥ سورۃ یٰسین ٤٠ اور سورہ اعراف ٥٤ میں بھی بیان کی گئی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan