الأنعام ۶:۷۰
وَذَرِ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ دِينَهُمۡ لَعِبٗا وَلَهۡوٗا وَغَرَّتۡهُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ وَذَكِّرۡ بِهِۦٓ أَن تُبۡسَلَ نَفۡسُۢ بِمَا كَسَبَتۡ لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّٞ وَلَا شَفِيعٞ وَإِن تَعۡدِلۡ كُلَّ عَدۡلٖ لَّا يُؤۡخَذۡ مِنۡهَآۗ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أُبۡسِلُواْ بِمَا كَسَبُواْۖ لَهُمۡ شَرَابٞ مِّنۡ حَمِيمٖ وَعَذَابٌ أَلِيمُۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡفُرُونَ
Wathari allatheena ittakhathoodeenahum laAAiban walahwan wagharrat-humu alhayatuaddunya wathakkir bihi an tubsala nafsunbima kasabat laysa laha min dooni Allahiwaliyyun wala shafeeAAun wa-in taAAdil kulla AAadlin layu/khath minha ola-ika allatheenaobsiloo bima kasaboo lahum sharabun min hameeminwaAAathabun aleemun bima kanoo yakfuroon
تراجم
اور ایسے لوگوں سے بالکل کناره کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعہ سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب (اس طرح) نہ پھنس جائے[1] کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے[2]۔ ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے، ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب۔
- ”تُبْسَلَ“ أي: لِئَلاَّ تُبْسَلَ، بَسَلٌ کے اصل معنی تو منع کے ہیں، اسی سے ہے شُجَاعٌ بَاسِلٌ لیکن یہاں اس کے مختلف معنی کئے گئے ہیں۔ [1] تُسَلَّمُ (سونپ دیئے جائیں) [2] تُفْضَحُ (رسوا کردیا جائے) [3] تُؤَاخَذُ (مواخذہ کیا جائے) [4] تُجَازَى (بدلہ دیا جائے)۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ سب کے معنی قریب قریب ایک ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ انہیں اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ نفس کو، جو اس نے کمایا، اس کے بدلے ہلاکت کے سپرد کردیاجائے۔ یا رسوائی اس کا مقدر بن جائے یا وہ مواخذہ اور مجازات کی گرفت میں آجائے۔ ان تمام مفہوم کو فاضل مترجم نے (پھنس نہ جائے) سے تعبیر کیا ہے۔
- دنیا میں انسان عام طور پر کسی دوست کی مدد یا کسی سفارش سے یا مالی معاوضہ دے کرچھوٹ جاتا ہے۔ لیکن آخرت میں یہ تینوں ذریعے کام نہیں آئیں گے۔ وہاں کافروں کا کوئی دوست نہ ہوگا جو انہیں اللہ کی گرفت سے بچا لے، نہ کوئی سفارشی ہو گا جو انہیں عذاب الٰہی سے نجات دلا دے اور نہ کسی کے پاس معاوضہ دینے کے لئے کچھ ہوگا، اگر بالفرض ہو بھی تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا کہ وہ دے کر چھوٹ جائے۔ یہ مضمون قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان ہوا ہے۔
اور چھوڑ دو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے [1] اور جن کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا ہے، اور اس (قرآن) کے ذریعے (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو، تاکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنے اعمال کے سبب اس طرح گرفتار ہوجائے کہ اللہ (کے عذاب) سے بچانے کے لیے اللہ کو چھوڑ کر نہ کوئی اس کا یارومددگار بن سکے نہ سفارشی، اور اگر وہ (اپنی رہائی کے لیے) ہر طرح کا فدیہ بھی پیش کرنا چاہے تو اس سے وہ قبول نہ کیا جائے۔ (چنانچہ) یہی (دین کو کھیل تماشا بنانے والے) وہ لوگ ہیں جو اپنے کیے کی بدولت گرفتار ہوگئے ہیں۔ چونکہ انہوں نے کفر اپنا رکھا تھا، اس لیے ان کے لیے کھولتے ہوئے پانی کا مشروب اور ایک دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے۔
- : اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جس دین کو انہیں اپنانا چاہیے تھا، (یعنی اسلام) اس کو قبول کرنے کے بجائے وہ اس کا مذاق بناتے ہیں۔ اور یہ مطلب بھی ممکن ہے کہ جو دین انہوں نے اختیار کر رکھا ہے وہ کھیل تماشے جیسی بےبنیاد رسموں پر مشتمل ہے اور دونوں صورتوں میں ان لوگوں کو چھوڑنے کا جو حکم دیا گیا ہے اس کا مطلب وہی ہے کہ ان کی اس قسم کی گفتگو میں ان کے ساتھ مٹ بیٹو جس میں وہ اللہ کی آیات کو استہزاء کا نشانہ بناتے ہوں
لفظ بہ لفظ
- وَذَرِwadhariاور چھوڑ دو
- مادہ
- وذر
- اصل لفظ
- يَذَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- ٱتَّخَذُوا۟ittakhadhūجنہوں نے بنا لیا
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- اتَّخَذَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- دِينَهُمْdīnahumاپنے دین کو
- مادہ
- دين
- اصل لفظ
- دِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لَعِبًاlaʿibanکھیل
- مادہ
- لعب
- اصل لفظ
- لَعِب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَلَهْوًاwalahwanاور تماشا
- مادہ
- لهو
- اصل لفظ
- لَهْو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- وَغَرَّتْهُمُwagharrathumuاور دھوکے میں ڈالا
- مادہ
- غرر
- اصل لفظ
- غَرَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْحَيَوٰةُl-ḥayatuزندگی نے
- مادہ
- حيي
- اصل لفظ
- حَياة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
- مادہ
- دنو
- اصل لفظ
- دُنْيا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَذَكِّرْwadhakkirاور نصیحت کرو
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذُكِّرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِهِۦٓbihiساتھ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أَنan(مبادا) کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- تُبْسَلَtub'salaگرفتار ہوجائے
- مادہ
- بسل
- اصل لفظ
- أُبْسِلُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- نَفْسٌۢnafsunکوئی نفس
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بِمَاbimāبوجہ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- كَسَبَتْkasabatجو کمائی کی اس نے
- مادہ
- كسب
- اصل لفظ
- كَسَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَيْسَlaysaنہیں
- مادہ
- ليس
- اصل لفظ
- لَيْسَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَهَاlahāاس کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِنminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دُونِdūniسوا
- مادہ
- دون
- اصل لفظ
- دُون
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَلِىٌّwaliyyunکوئی ولایت
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- وَلِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- شَفِيعٌshafīʿunکوئی سفارشی
- مادہ
- شفع
- اصل لفظ
- شَفِيع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَإِنwa-inاور اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ شرط
- تَعْدِلْtaʿdilوہ بدلہ دے
- مادہ
- عدل
- اصل لفظ
- عَدَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كُلَّkullaہر طرح کا
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَدْلٍʿadlinبدلہ
- مادہ
- عدل
- اصل لفظ
- عَدْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يُؤْخَذْyu'khadhلیا جائے گا
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- أَخَذَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنْهَآmin'hāاس سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · خطاب
- ٱلَّذِينَalladhīnaلوگ ہیں جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- أُبْسِلُوا۟ub'silūہلاک کردیے گئے۔ محروم کردیے گئے
- مادہ
- بسل
- اصل لفظ
- أُبْسِلُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِمَاbimāبوجہ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- كَسَبُوا۟kasabūجو انہوں نے کمائی کی
- مادہ
- كسب
- اصل لفظ
- كَسَبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- لَهُمْlahumان کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- شَرَابٌsharābunپینا ہے
- مادہ
- شرب
- اصل لفظ
- شَراب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنْminمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- حَمِيمٍḥamīminکھولتے ہوئے پانی
- مادہ
- حمم
- اصل لفظ
- حَمِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَعَذَابٌwaʿadhābunاور عذاب
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- أَلِيمٌۢalīmunدردناک
- مادہ
- الم
- اصل لفظ
- أَلِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بِمَاbimāبوجہ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- كَانُوا۟kānūجو وہ تھے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَكْفُرُونَyakfurūnaکفر کرتے
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
یعنی بےدینوں سے منہ پھیر لو ان کا انجام نہایت برا ہے اس قرآن کو پڑھ کر سنا کر لوگوں کو ہوشیار کردو اللہ کی ناراضگی سے اور اس کے عذابوں سے انہیں ڈرا دو تاکہ کوئی شخص اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے ہلاک نہ ہو پکڑا نہ جائے رسوا نہ کیا جائے اپنے مطلوب سے محروم نہ رہ جائے، جیسے فرمان ہے آیت (كُلُّ نَفْسٍۢ بِمَا كَسَبَتْ رَهِيْنَةٌ) 74 ۔ المدثر :38) ہر شخص اپنے اعمال کا گروی ہوا ہے مگر داہنے ہاتھ والے، یاد رکھو کسی کا کوئی والی اور سفارشی نہیں جیسے ارشاد فرمایا آیت (مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَّلَا شَفَاعَةٌ ۭ وَالْكٰفِرُوْنَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ ) 2 ۔ البقرۃ :154) اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ خریدو فروخت ہے نہ دوستی اور محبت سفارش اور شفاعت کافر پورے طالم ہیں اگر یہ لوگ قیامت کے دن تمام دنیا کی چیزیں فدئیے یا بدلے میں دے دینا چاہیں تو بھی ان سے نہ فدیہ لیا جائے گا نہ بدلہ۔ کسی چیز کے بدلے وہ عذابوں سے نجات نہیں پاسکتے۔ جیسے فرمان ہے آیت (اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْ اَحَدِھِمْ مِّلْءُ الْاَرْضِ ذَھَبًا وَّلَوِ افْتَدٰى بِهٖ ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ وَّمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ ) 3 ۔ آل عمران :91) جو لوگ کفر پر جئے اور کفر پر ہی مرے یہ اگر زمین بھر کر سونا بھی دیں تو ناممکن ہے کہ قبول کیا جائے اور انہیں چھوڑا جائے پس فرما دیا گیا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے رسوا کردیئے گئے انہیں گرم کھولتا ہوا پانی پینے کو ملے گا اور انہیں سخت المناک عذاب ہوگا کیونکہ یہ کافر تھے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir