الأنعام ⁦۶:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۳۲ · پارہ ۷

فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُكِّرُواْ بِهِۦ فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ أَبۡوَٰبَ كُلِّ شَيۡءٍ حَتَّىٰٓ إِذَا فَرِحُواْ بِمَآ أُوتُوٓاْ أَخَذۡنَٰهُم بَغۡتَةٗ فَإِذَا هُم مُّبۡلِسُونَ

Falamma nasoo ma thukkiroobihi fatahna AAalayhim abwaba kulli shay-in hattaitha farihoo bima ootoo akhathnahumbaghtatan fa-itha hum mublisoon

تراجم

پھر جب وه لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کشاده کردئے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں وه خوب اترا گئے ہم نے ان کو دفعتاً پکڑ لیا، پھر تو وه بالکل مایوس ہوگئے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

پھر انہیں جو نصیحت کی گئی تھی، جب وہ اسے بھلا بیٹھے تو ہم نے ان پر ہر نعمت کے دروازے کھول دیئے [1] یہاں تک کہ جو نعمتیں انہیں دی گئی تھیں، جب وہ ان پر اترانے لگے تو ہم نے اچانک ان کو آپکڑا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ تعالیٰ نے پچھلی امتوں کے ساتھ یہ معاملہ فرمایا ہے کہ انہیں متنبہ کرنے کے لئے انہیں کچھ سختیوں میں بھی مبتلا فرمایا، تاکہ وہ لوگ جن کے دل سختی کی حالت میں نرم پڑتے ہیں سوچنے سمجھنے کی طرف مائل ہوسکیں، پھر ان کو خوب خوشحالی عطا فرمائی تاکہ جو لوگ خوشحالی میں حق قبول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں وہ کچھ سبق لے سکیں، جب دونوں حالتوں میں لوگ گمراہی پر قائم رہے تب ان پر عذاب نازل کیا گیا۔ یہی بات قرآن کریم نے سورة اعراف (94:795) میں بھی بیان فرمائی ہے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاfalammāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. نَسُوا۟nasūوہ بھول گئے
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. ذُكِّرُوا۟dhukkirūوہ نصیحت دیے گئے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذُكِّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. بِهِۦbihiاس کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. فَتَحْنَاfataḥnāکھول دیے ہم نے
    مادہ
    فتح
    اصل لفظ
    فَتَحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. أَبْوَٰبَabwābaدروازے
    مادہ
    بوب
    اصل لفظ
    باب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. كُلِّkulliہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. شَىْءٍshayinچیز کے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. حَتَّىٰٓḥattāیہاں تک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ابتدا
  12. إِذَاidhāکہ جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  13. فَرِحُوا۟fariḥūوہ خوش ہوگئے
    مادہ
    فرح
    اصل لفظ
    فَرِحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. بِمَآbimāساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  15. أُوتُوٓا۟ūtūجو وہ دیے گئے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. أَخَذْنَٰهُمakhadhnāhumہم نے پکڑ لیا ان کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  17. بَغْتَةًbaghtatanاچانک
    مادہ
    بغت
    اصل لفظ
    بَغْتَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. فَإِذَاfa-idhāتو تب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ فجائیہ
  19. هُمhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  20. مُّبْلِسُونَmub'lisūnaمایوس ہونے والے تھے
    مادہ
    بلس
    اصل لفظ
    مُبْلِس
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر جب وہ لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جس کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہرچیز کے دروازے کشادہ کر دیئے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملی تھیں وہ خوب اترا گئے ہم نے ان کو دفعتًا پکڑ لیا، پھر تو وہ بالکل مایوس ہوگئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan