الأنعام ⁦۶:۱۵۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۴۹ · پارہ ۸

وَهَٰذَا كِتَٰبٌ أَنزَلۡنَٰهُ مُبَارَكٞ فَٱتَّبِعُوهُ وَٱتَّقُواْ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُونَ

Wahatha kitabun anzalnahumubarakun fattabiAAoohu wattaqoolaAAallakum turhamoon

تراجم

اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیر وبرکت والی[1] ، سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد قرآن مجید ہے جس میں دین و دنیا کی برکتیں اور بھلائیاں ہیں۔

اور (اسی طرح) یہ برکت والی کتاب ہے جو ہم نے نازل کی ہے۔ لہذا اس کی پیروی کرو، اور تقوی اختیار کرو، تاکہ تم پر رحمت ہو

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَهَٰذَاwahādhāاور یہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · تنبیہ · اسمِ اشارہ
  2. كِتَٰبٌkitābunکتاب ہے
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. أَنزَلْنَٰهُanzalnāhuنازل کیا ہم نے اس کو
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  4. مُبَارَكٌmubārakunبابرکت ہے
    مادہ
    برك
    اصل لفظ
    مُبارَك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فَٱتَّبِعُوهُfa-ittabiʿūhuپس پیروی کرو اس کی
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  6. وَٱتَّقُوا۟wa-ittaqūاور تقویٰ اختیار کرو
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    اتَّقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. لَعَلَّكُمْlaʿallakumتاکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  8. تُرْحَمُونَtur'ḥamūnaتم رحم کئے جاؤ
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا بڑی خیرو برکت والی (٢) سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔ ١٥٥۔١ اس سے مراد قرآن مجید ہے جس میں دین و دنیا کی برکتیں اور بھلائیاں ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan