الأنعام ⁦۶:۱۴۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۴۶ · پارہ ۸

قَدۡ خَسِرَ ٱلَّذِينَ قَتَلُوٓاْ أَوۡلَٰدَهُمۡ سَفَهَۢا بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَحَرَّمُواْ مَا رَزَقَهُمُ ٱللَّهُ ٱفۡتِرَآءً عَلَى ٱللَّهِۚ قَدۡ ضَلُّواْ وَمَا كَانُواْ مُهۡتَدِينَ 

Qad khasira allatheena qataloo awladahumsafahan bighayri AAilmin waharramoo ma razaqahumuAllahu iftiraan AAala Allahi qad dalloowama kanoo muhtadeen

تراجم

واقعی خرابی میں پڑ گئے وه لوگ جنہوں نے اپنی اوﻻد کو محض براه حماقت بلا کسی سند کے قتل کر ڈاﻻ اور جو چیزیں ان کو اللہ نے کھانے پینے کو دی تھیں ان کو حرام کرلیا محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر۔ بے شک یہ لوگ گمراہی میں پڑگئے اور کبھی راه راست پر چلنے والے نہیں ہوئے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ بڑے خسارے میں ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو کسی علمی وجہ کے بغیر محض حماقت سے قتل کیا ہے، اور اللہ نے جو رزق ان کو دیا تھا اسے اللہ پر بہتان باندھ کر حرام کرلیا ہے۔ وہ بری طرح گمراہ ہوگئے ہیں، اور کبھی ہدایت پر آئے ہی نہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْqadتحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تحقیق
  2. خَسِرَkhasiraنقصان اٹھایا
    مادہ
    خسر
    اصل لفظ
    خَسِرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. قَتَلُوٓا۟qatalūجنہوں نے قتل کیا
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قَتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. أَوْلَٰدَهُمْawlādahumاپنی اولاد کو
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. سَفَهًۢاsafahanحماقت میں
    مادہ
    سفه
    اصل لفظ
    سَفَه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. بِغَيْرِbighayriبغیر
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  8. عِلْمٍʿil'minعلم کے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عِلْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. وَحَرَّمُوا۟waḥarramūاور حرام قرار دیا اس کو
    مادہ
    حرم
    اصل لفظ
    حَرَّمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  11. رَزَقَهُمُrazaqahumuرزق دیا ان کو
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رَزَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. ٱفْتِرَآءًif'tirāanجھوٹ گھڑتے ہوئے
    مادہ
    فري
    اصل لفظ
    افْتِراء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. ٱللَّهِl-lahiاللہ پر
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  16. قَدْqadتحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تحقیق
  17. ضَلُّوا۟ḍallūوہ بھٹک گئے
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  18. وَمَاwamāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  19. كَانُوا۟kānūتھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  20. مُهْتَدِينَmuh'tadīnaوہ ہدایت پانے والے
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    مُهْتَدي
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اولاد کے قاتل اولاد کے قاتل اللہ کے حلال کو حرام کرنے والے دونوں جہان کی بربادی اپنے اوپر لینے والے ہیں۔ دنیا کا گھاٹا تو ظاہر ہے ان کے یہ دونوں کام خود انہیں نقصان پہنچانے والے ہیں بےاولاد یہ ہوجائیں گے مال کا ایک حصہ ان کا تباہ ہوجائے گا۔ رہا آخرت کا نقصان سو چونکہ یہ مفتری ہیں، کذاب ہیں، وہاں کی بدترین جگہ انہیں ملے گی، عذابوں کے سزاوار ہوں گے جیسے فرمان ہے کہ اللہ پر جھوٹ باندھنے والے نجات سے محروم کامیابی سے دور ہیں یہ دنیا میں گو کچھ فائدہ اٹھا لیں لیکن آخر تو ہمارے بس میں آئیں گے پھر تو ہم انہیں سخت تر عذاب چکھائیں گے کیونکہ یہ کافر تھے۔ ابن عباس سے مروی ہے کہ اگر تو اسلام سے پہلے کے عربوں کی بد خصلتی معلوم کرنا چاہے تو سورة انعام کی ایک سو تیس آیات کے بعد آیت ( قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ اللّٰهِ ) 6 ۔ الانعام :31) والی روایت پڑھو (بخاری کتاب مناقب قریش)

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir