الأنعام ⁦۶:۱۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۴۲ · پارہ ۸

وَلِتَصۡغَىٰٓ إِلَيۡهِ أَفۡـِٔدَةُ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ وَلِيَرۡضَوۡهُ وَلِيَقۡتَرِفُواْ مَا هُم مُّقۡتَرِفُونَ

Walitasgha ilayhi af-idatuallatheena la yu/minoona bil-akhiratiwaliyardawhu waliyaqtarifoo ma hum muqtarifoon

تراجم

اور تاکہ اس کی طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور تاکہ مرتکب ہوجائیں ان امور کے جن کے وه مرتکب ہوتے تھے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی شیطانی وساوس کا شکار وہی لوگ ہوتے ہیں اور وہی اسے پسند کرتے اور اس کے مطابق عمل کرتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ جس حساب سے لوگوں کے اندر عقیدۂ آخرت کے بارے میں ضعف پیدا ہورہا ہے، اسی حساب سے لوگ شیطانی جال میں پھنس رہے ہیں۔

اور (وہ انبیاء کے دشمن چکنی چپڑی باتیں اس لیے بناتے تھے) تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، ان کے دل ان باتوں کی طرف خوب مائل ہوجائیں اور وہ ان میں مگن رہیں، اور ساری وہ حرکتیں کریں جو وہ کرنے والے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِتَصْغَىٰٓwalitaṣghāاور تاکہ مائل ہوں
    مادہ
    صغو
    اصل لفظ
    صَغَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل
  2. إِلَيْهِilayhiاسی کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. أَفْـِٔدَةُafidatuدل
    مادہ
    فاد
    اصل لفظ
    فُؤاد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  5. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  6. يُؤْمِنُونَyu'minūnaجو ایمان نہیں لاتے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بِٱلْءَاخِرَةِbil-ākhiratiآخرت پر
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  8. وَلِيَرْضَوْهُwaliyarḍawhuاور تاکہ وہ پسند کریں اس کو
    مادہ
    رضو
    اصل لفظ
    رَضِيَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  9. وَلِيَقْتَرِفُوا۟waliyaqtarifūاور تاکہ وہ کمائیں
    مادہ
    قرف
    اصل لفظ
    اقْتَرَفْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  10. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  11. هُمhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  12. مُّقْتَرِفُونَmuq'tarifūnaکمانے والے ہیں
    مادہ
    قرف
    اصل لفظ
    مُقْتَرِف
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور تاکہ اس طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور مرتکب ہوجائیں ان امور کے جن کے وہ مرتکب ہوتے تھے (١)۔ ١١٣۔١ یعنی شیطانی وسوسہ کا شکار وہی لوگ ہوتے ہیں اور وہی اس کو پسند کرتے ہیں اور اس کے مطابق عمل کرتے ہیں جو آخرت میں ایمان نہیں رکھتے۔ اور یہ حقیقت ہے کی جس حساب سے لوگوں کے اندر عقیدء آخرت کے بارے میں ضعف پیدا ہو رہا ہے، اسی حساب سے لوگ شیطانی جال میں پھنس رہے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan