القمر ⁦۵۴:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۹ · پارہ ۲۷

تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٖ مُّنقَعِرٖ 

TanziAAu annasa kaannahumaAAjazu nakhlin munqaAAir

تراجم

جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ درازی قد کے ساتھ ان کی بےبسی اور لاچارگی کا بھی اظہار ہےکہ عذاب الٰہی کے سامنے وہ کچھ نہ کر سکے دراں حالیکہ انہیں اپنی قوت و طاقت پربڑا گھمنڈ تھا۔ أَعْجَازُ، عَجْزٌ کی جمع ہے، جو کسی چیز کے پچھلے حصے کو کہتے ہیں۔ مُنْقَعِرٌ اپنی جڑ سے اکھڑ جانے اور کٹ جانے والا۔ یعنی کھجورکے ان تنوں کی طرح، جو اپنی جڑ سے اکھڑ اور کٹ چکے ہوں، ان کے لاشے زمین پر پڑے ہوئے تھے۔

جو لوگوں کو اس طرح اکھاڑ پھینک دیتی تھی جیسے وہ کھجور کے اکھڑے ہوئے درخت کے تنے ہوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. تَنزِعُtanziʿuاکھاڑ کر پھینک رہی تھی
    مادہ
    نزع
    اصل لفظ
    نَزَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں کو
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. كَأَنَّهُمْka-annahumگویا کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَأَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. أَعْجَازُaʿjāzuتنے تھے
    مادہ
    عجز
    اصل لفظ
    أَعْجاز
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. نَخْلٍnakhlinکھجور کے
    مادہ
    نخل
    اصل لفظ
    نَخْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. مُّنقَعِرٍmunqaʿirinجڑے سے کٹے ہوئے۔ جڑے سے اکھڑے ہوئے
    مادہ
    قعر
    اصل لفظ
    مُنقَعِر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وہ جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan