الطور ۵۲:۳۴
فَلۡيَأۡتُواْ بِحَدِيثٖ مِّثۡلِهِۦٓ إِن كَانُواْ صَٰدِقِينَ
Falya/too bihadeethin mithlihi in kanoosadiqeena
تراجم
اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.[1]
- یعنی اگر یہ اپنے اس دعوے میں سچے ہیں کہ یہ قرآن محمد (صلى الله عليه وسلم) کا اپنا گھڑا ہوا ہے تو پھر یہ بھی اس جیسی کتاب بنا کر پیش کر دیں جو نظم، اعجاز وبلاغت، حسن بیان، ندرت اسلوب، تعین حقائق اور حل مسائل میں اس کا مقابلہ کر سکے۔
اگر یہ واقعے سچے ہیں تو اس جیسا کوئی کلام (گھڑ کر) لے آئیں۔ [1]
- : یہ چیلنج قرآن کریم نے کئی مقامات پر دیا ہے کہ اگر تم قرآن کریم کو گھڑا ہوا کلام کہتے ہو، تو تم لوگوں میں بڑے بڑے ادیب، شاعر اور فصیح وبلیغ لوگ موجود ہیں، وہ سب مل کر قرآن کریم جیسا کلام بنا کرلے آئیں۔ (دیکھئے سورة بقرہ : 23، سورة یونس : 38، سورة ہود : 13 اور سورة بنی اسرائیل : 88) لیکن اس کھلے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے ان میں سے کوئی آگے نہیں بڑھا۔
لفظ بہ لفظ
- فَلْيَأْتُوا۟falyatūپس چاہیے کہ وہ لائیں
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- أَتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِحَدِيثٍbiḥadīthinکوئی بات
- مادہ
- حدث
- اصل لفظ
- حَدِيث
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- مِّثْلِهِۦٓmith'lihiاس جیسی
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مِثْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- كَانُوا۟kānūہیں وہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- صَٰدِقِينَṣādiqīnaسچے
- مادہ
- صدق
- اصل لفظ
- صادِق
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں (١) ٣٤۔١ یعنی اگر یہ اپنے دعوے میں سچے ہیں کہ یہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اپنا گھڑا ہوا ہے تو پھر یہ بھی اس جیسی کتاب بنا کر پیش کر دیں جو نظم، اعجاز، حسن بیان، حقائق کے مسائل میں اس کامقابلہ کر سکیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan