الطور ⁦۵۲:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۴ · پارہ ۲۷

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٖ مَّصۡفُوفَةٖۖ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ 

Muttaki-eena AAala sururin masfoofatinwazawwajnahum bihoorin AAeen

تراجم

برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے[1] ۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مَصْفُوفَةٍ، ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے۔ گویا وہ ایک صف ہیں۔ یا بعض نے اس کامﻔہوم بیان کیا ہے کہ ان کے چہرے ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے، جیسے میدان جنگ میں فوجیں ایک دوسرے کے سامنے ہوتی ہیں۔ اس مفہوم کو قرآن میں دوسری جگہ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ «عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ» (الصافات: 44) ”ایک دوسرےکے سامنے تختوں پر فروکش ہوں گے“۔

وہ ایک قطار میں لگی ہوئی اونچی نشستوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے، اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا بیاہ کردیں گے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مُتَّكِـِٔينَmuttakiīnaتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
    مادہ
    وكا
    اصل لفظ
    مُتَّكِئ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. عَلَىٰʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. سُرُرٍsururinتختوں کے
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    سُرُر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مَّصْفُوفَةٍmaṣfūfatinصف باندھے ہوئے
    مادہ
    صفف
    اصل لفظ
    مَصْفُوفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَزَوَّجْنَٰهُمwazawwajnāhumاور بیادہ دیں گے ہم ان کو
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زُوِّجَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  6. بِحُورٍbiḥūrinساتھ سفید عورتوں کے،
    مادہ
    حور
    اصل لفظ
    حُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  7. عِينٍʿīninبڑی آنکھوں والی
    مادہ
    عين
    اصل لفظ
    عِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے (١) اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کرا دیئے ہیں۔ ٢٠۔١ مَصْفُوفَۃِ، ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے، گویا ایک صف میں ہیں۔ بعض نے مفہوم بیان کیا ہے، کہ چہرے ایک دوسرے کے سامنے ہونگے۔ جیسے میدان جنگ میں فوجیں ایک دوسرے کے سامنے ہوتی ہیں اس مفہوم کو قرآن میں دوسری جگہ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے "علی سرر متقابلین" ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر فروکش ہوں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan