الذاريات ۵۱:۲
فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا
Falhamilati wiqra
تراجم
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.[1]
- وَقْرٌ ہر وہ بوجھ جسے کوئی جاندار لے کر چلے، حاملات سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو بادلوں کو اٹھائے ہوئے ہیں، یاپھر وہ بادل ہیں جو پانی کا بوجھ اٹھائے ہوتے ہیں جیسےچوپائے، حمل کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔
پھر ان کی جو (بادلوں کا) بوجھ اٹھاتی ہیں۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو (١)۔ ٢۔١ وقر، ہر وہ بوجھ جسے کوئی جاندار لے کر چلے، حاملات، وہ ہوائیں ہیں جو بادلوں کو اٹھائے ہوئے ہیں یا پھر وہ بادل ہیں جو پانی کا بوجھ اٹھائے ہوتے ہیں جیسے چوپائے، حمل کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan