ق ۵۰:۲۱
وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٖ مَّعَهَا سَآئِقٞ وَشَهِيدٞ
Wajaat kullu nafsin maAAaha sa-iqunwashaheed
تراجم
اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ﻻنے واﻻ ہوگا اور ایک گواہی دینے واﻻ.[1]
- سَائِقٌ (ہانکنے والا) اور شَهِيدٌ (گواہ) کےبارے میں اختلاف ہے۔ امام طبری کےنزدیک یہ دو فرشتے ہیں۔ ایک انسان کو محشر تک ہانک کر لانے والا اور دوسرا گواہی دینے والا۔
اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا، اور ایک گواہی دینے والا [1]
- : یعنی جب قبروں سے نکل کر انسان میدان حشر کی طرف جائیں گے تو دو فرشتے ہر ایک کے ساتھ ہوں گے، ان میں سے ایک تو انہیں میدان حشر کی طرف ہانک کرلے جائے گا، اور ایک فرشتہ اس لئے ہوگا کہ وہ حساب و کتاب کے وقت اس کے اعمال کی گواہی دے، بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہ وہی دو فرشتے ہوں گے جو دنیا میں اس کا اعمال نامہ لکھا کرتے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- وَجَآءَتْwajāatاور آگیا
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- كُلُّkulluہر
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- نَفْسٍnafsinنفس
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَّعَهَاmaʿahāاس کے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَع
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- سَآئِقٌsāiqunایک ہانکنے والا ہے
- مادہ
- سوق
- اصل لفظ
- سائِق
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَشَهِيدٌwashahīdunاور ایک گواہ
- مادہ
- شهد
- اصل لفظ
- شَهِيد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
تفسیر
اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا (١) ٢١۔١ سَائِق(ہانکنے والا) اور شَھید (گواہ) کے بارے میں اختلاف ہے۔ امام طبری کے نزدیک دو فرشتے ہیں۔ ایک انسان کو محشر تک ہانک کر لانے والا اور دوسرا گواہی دینے والا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan