المائدة ⁦۵:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۰۹ · پارہ ۶

فَبِمَا نَقۡضِهِم مِّيثَٰقَهُمۡ لَعَنَّٰهُمۡ وَجَعَلۡنَا قُلُوبَهُمۡ قَٰسِيَةٗۖ يُحَرِّفُونَ ٱلۡكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَنَسُواْ حَظّٗا مِّمَّا ذُكِّرُواْ بِهِۦۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَآئِنَةٖ مِّنۡهُمۡ إِلَّا قَلِيلٗا مِّنۡهُمۡۖ فَٱعۡفُ عَنۡهُمۡ وَٱصۡفَحۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ

Fabima naqdihim meethaqahumlaAAannahum wajaAAalna quloobahum qasiyatanyuharrifoona alkalima AAan mawadiAAihi wanasoo haththanmimma thukkiroo bihi wala tazalu tattaliAAuAAala kha-inatin minhum illa qaleelan minhumfaAAfu AAanhum wasfah inna Allahayuhibbu almuhsineen

تراجم

پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر اپنی لعنت نازل فرمادی اور ان کے دل سخت کردیئے کہ وه کلام کو اس کی جگہ سے بدل ڈالتے ہیں[1] اور جو کچھ نصیحت انہیں کی گئی تھی اس کا بہت بڑا حصہ بھلا بیٹھے[2]، ان کی ایک نہ ایک خیانت پر تجھے اطلاع ملتی ہی رہے گی[3] ہاں تھوڑے سے ایسے نہیں بھی ہیں[4] پس توانہیں معاف کرتا جا اور درگزر کرتا ره[5]، بےشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اتنے انتظامات اور عہد مواعید کے باوجود بنو اسرائیل نے عہد شکنی کی، جس کی بنا پر وہ لعنت الٰہی کے مستحق بنے۔ اس لعنت کے دنیوی نتائج یہ سامنے آئے کہ ایک، ان کے دل سخت کردیئے گئے جس سے ان کے دل اثر پذیری سے محروم ہوگئے اور انبیاء کے وعظ و نصیحت ان کے لئے بےکار ہوگئے، دوسرے، یہ کہ وہ کلمات الٰہی میں تحریف کرنے لگ گئے۔ یہ تحریف لفظی اور معنوی دونوں طرح کی ہوتی تھی جو اس بات کی دلیل تھی کہ ان کی عقل و فہم میں کجی آگئی ہے اور ان کی جسارتوں میں بھی بےپناہ اضافہ ہوگیا ہے کہ اللہ کی آیتوں تک میں تصرف کرنے سے انہیں گریز نہیں۔ بدقسمتی اس قساوت قلبی اور کلمات الٰہی میں تحریف سے امت محمدیہ کے افراد بھی محفوظ نہیں رہے۔ مسلمان کہلانے والے عوام نہیں خواص بھی، جہلاء ہی نہیں علماء بھی، ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ وعظ و نصیحت اور احکام الٰہی کی یاد دہانی ان کے لئے بےکار ہے، وہ سن کر ان سے ذرا اثر قبول نہیں کرتے اور جن غفلتوں اور کوتاہیوں کا وہ شکار ہیں، ان سے تائب نہیں ہوتے۔ اسی طرح اپنی بدعات، خودساختہ مزعومات اور اپنے تاویلات باطلہ کے اثبات کے لئے کلام الٰہی میں تحریف کر ڈالتے ہیں۔
  2. یہ تیسرا نتیجہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ احکام الٰہی پر عمل کرنے میں انہیں کوئی رغبت اور دلچسپی نہیں رہی بلکہ بےعملی اور بدعملی ان کا شعار بن گئی اور وہ پستی کے اس مقام پر پہنچ گئے کہ ان کے دل سلیم رہے نہ ان کی فطرت مستقیم۔
  3. یعنی شذر، خیانت اور مکر، ان کے کردار کا جزو بن گیا ہے جس کے نمونے ہر وقت آپ کے سامنے آتے رہیں گے۔
  4. یہ تھوڑے سے لوگ وہی ہیں جو یہودیوں میں سے مسلمان ہوگئے تھے اور ان کی تعداد دس سے بھی کم تھی۔
  5. عفو و درگزر کا یہ حکم اس وقت دیا گیا تھا، جب لڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ بعد میں اس کی جگہ حکم دیا گیا «قَاتِلُوا الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلا بِالْيَوْمِ الآخِرِ» (التوبہ: 29)”ان لوگوں سے جنگ کرو جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے“۔ بعض کے نزدیک عفو و درگزر کا یہ حکم منسوخ نہیں ہے۔ یہ بجائے خود ایک اہم حکم ہے، حالات و ظروف کے مطابق اسے بھی اختیار کیا جاسکتا ہے اور اس سے بھی بعض دفعہ وہ نتائج حاصل ہوجاتے ہیں جن کے لئے قتال کا حکم ہے۔

پھر یہ ان کی عہد شکنی ہی تو تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور کیا، اور ان کے دلوں کو سخت بنادیا۔ وہ باتوں کو اپنے موقع محل سے ہٹا دیتے ہیں۔ اور جس بات کی ان کو نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک بڑا حصہ بھلا چکے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو چھوڑ کر تمہیں آئے دن ان کی کسی نہ کسی خیانت کا پتہ چلتا رہتا ہے۔ لہذا (فی الحال) انہیں معاف کردو اور درگزر سے کام لو [1] بیشک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اس قسم کی شرارتیں تو ان کی پرانی عادت ہے ؛ لیکن آپ کو فی الحال سارے بنی اسرائیل کو کوئی اجتماعی سزا دینے کا حکم نہیں ہے جب وقت آئے گا اللہ تعالیٰ خود سزا دے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَبِمَاfabimāتو بوجہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ جار · حرفِ زائد
  2. نَقْضِهِمnaqḍihimان کے توڑنے
    مادہ
    نقض
    اصل لفظ
    نَقْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. مِّيثَٰقَهُمْmīthāqahumان کے عہدوں کو
    مادہ
    وثق
    اصل لفظ
    مِيثاق
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لَعَنَّٰهُمْlaʿannāhumلعنت کی ہم نے ان پر
    مادہ
    لعن
    اصل لفظ
    لَعَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  5. وَجَعَلْنَاwajaʿalnāاور کردیا ہم نے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. قُلُوبَهُمْqulūbahumان کے دلوں کو
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    قَلْب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. قَٰسِيَةًqāsiyatanسخت
    مادہ
    قسو
    اصل لفظ
    قاسِيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. يُحَرِّفُونَyuḥarrifūnaوہ تحریف کرتے ہیں
    مادہ
    حرف
    اصل لفظ
    يُحَرِّفُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. ٱلْكَلِمَl-kalimaکلام میں۔ وہ پھیر دیتے ہیں کلام کو
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  11. مَّوَاضِعِهِۦmawāḍiʿihiاس کی جگہوں سے
    مادہ
    وضع
    اصل لفظ
    مَواضِع
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  12. وَنَسُوا۟wanasūاور وہ بھول گئے ہیں
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · فعل · ضمیرِ شخصی
  13. حَظًّاḥaẓẓanایک حصہ
    مادہ
    حظظ
    اصل لفظ
    حَظّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. مِّمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  15. ذُكِّرُوا۟dhukkirūوہ نصیحت کیے گئے تھے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذُكِّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. بِهِۦbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. وَلَاwalāاور
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  18. تَزَالُtazāluہمیشہ
    مادہ
    زيل
    اصل لفظ
    زالَت
    قسمِ کلمہ
    فعل
  19. تَطَّلِعُtaṭṭaliʿuتم اطلاع پاتے رہو گے
    مادہ
    طلع
    اصل لفظ
    طَلَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  20. عَلَىٰʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  21. خَآئِنَةٍkhāinatinایک خیانت کے
    مادہ
    خون
    اصل لفظ
    خائِنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. مِّنْهُمْmin'humان کی طرف سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  23. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  24. قَلِيلًاqalīlanبہت تھوڑے
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  25. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  26. فَٱعْفُfa-uʿ'fuپس معاف کردو
    مادہ
    عفو
    اصل لفظ
    عَفا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  27. عَنْهُمْʿanhumان کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  28. وَٱصْفَحْwa-iṣ'faḥاور درگزر کرو
    مادہ
    صفح
    اصل لفظ
    يَصْفَحُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  29. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  30. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  31. يُحِبُّyuḥibbuمحبت رکھتا ہے
    مادہ
    حبب
    اصل لفظ
    أَحْبَبْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  32. ٱلْمُحْسِنِينَl-muḥ'sinīnaاحسان کرنے والوں سے
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    مُحْسِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر اپنی لعنت نازل فرما دی اور ان کے دل سخت کر دیئے کہ وہ کلام کو اپنی جگہ سے بدل ڈالتے ہیں (١) اور جو کچھ نصیحت انہیں کی گئی تھی اس کا بہت بڑا حصہ بھلا بیٹھے (٢) ان کی ایک نہ ایک خیانت تجھے ملتی رہے گی (٣) ہاں تھوڑے سے ایسے نہیں بھی ہیں (٤) پس تو انہیں معاف کرتا رہ (٥) بیشک اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ ١٣۔١ یعنی اتنے انتظامات عہد موعید کے باوجود بنو اسرائیل نے عہد شکنی کی کہ جس کی بنا پر کہ وہ لعنت الٰہی کے موجب بنے، اس لعنت کے دینوی نتائج یہ سامنے آئے کہ ایک، ان کے دل سخت کر دیئے گئے جس سے ان کے دل اثر پزیری سے محروم ہوگئے اور انبیاء کے وعظ و نصیحت ان کے لیے بےکار ہوگئے، دوسرے یہ کہ وہ کلمات الٰہی میں تحریف کرنے لگ گئے۔ اسی طرح اپنی بدعلت، خود ساختہ مزعومات اور اپنے تاویلات باطلہ کے اثبات کے لیے کلام الٰہی میں تحریف کر ڈالتے ہیں۔ ١٣۔٢یہ تیسرا نتیجہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ احکام الٰہی پر عمل کرنے میں انہیں کوئی رغبت اور دلچسپی نہیں رہی بلکہ بےعملی اور بدعملی ان کا شعار بن گئی اور وہ پستی کے اس مقام پر پہنچ گئے کہ ان کے دل ٹھیک رہے اور نہ ان کی فطرت مستقیم۔ ١٣۔٣ یعنی شذر خیانت اور مکر ان کے کردار جزو بن گیا ہے جس کے نمونے ہر وقت آپ کے سامنے آتے رہیں گے۔ ١٣۔٤ یہ تھوڑے سے لوگ وہی ہیں جو یہودیوں میں سے مسلمان ہوگئے تھے اور ان کی تعداد دس سے بھی کم تھی۔ ١٣۔٥ عفو و و درگزر کا یہ حکم اس وقت دیا گیا جب لڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ بعد میں اس کی جگہ حکم دیا گیا (قَاتِلُوا الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ) 9۔ التوبہ:29)) ان لوگوں سے جنگ کرو جو اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان نہیں رکھتے ' بعض کے نزدیک عفو و درگزر کا یہ حکم منسوخ نہیں ہے۔ 'یہ بجائے خود ایک اہم حکم ہے، حالات کے مطابق اسے بھی اختیار کیا جاسکتا ہے اور اس کے بھی بعض دفعہ وہ نتائج حاصل ہو جاتے ہیں جن کے لئے قتال کا حکم ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan