الفتح ⁦۴۸:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۱۱ · پارہ ۲۶

لِّيَغۡفِرَ لَكَ ٱللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنۢبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعۡمَتَهُۥ عَلَيۡكَ وَيَهۡدِيَكَ صِرَٰطٗا مُّسۡتَقِيمٗا

Liyaghfira laka Allahu mataqaddama min thanbika wama taakhkhara wayutimmaniAAmatahu AAalayka wayahdiyaka siratan mustaqeema

تراجم

تاکہ جو کچھ تیرے گناه آگے ہوئے اور جو پیچھے سب کو اللہ تعالیٰ معاف فرمائے[1] ، اور تجھ پر اپنا احسان پورا کر دے[2] اور تجھے سیدھی راه چلائے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد ترک اولیٰ والے معاملات یا وہ امور ہیں جو آپ (صلى الله عليه وسلم)پنے اپنی فہم واجتہاد سے کیے، لیکن اللہ نے انہیں ناپسند فرمایا، جیسے عبداللہ بن ام مکتوم (رضي الله عنه) وغیرہ کا واقعہ ہے جس پر سورۂ عبس کا نزول ہوا، یہ معاملات وامور اگرچہ گناہ اور منافی عصمت نہیں، لیکن آپ(صلى الله عليه وسلم) کی شان ارفع کے پیش نظر انہیں بھی کوتاہیاں شمار کر لیا گیا، جس پر معافی کا اعلان فرمایا جا رہا ہے۔ لِيَغْفِرَ میں لام تعلیل کے لئے ہے۔ یعنی یہ فتح مبین ان تین چیزوں کا سبب ہے جو آیت میں مذکور ہیں۔ اور یہ مغفرت ذنوب کا سبب، اس اعتبار سے ہے کہ اس صلح کے بعد قبول اسلام کرنے والوں کی تعداد میں بکثرت اضافہ ہوا، جس سے آپ(صلى الله عليه وسلم) کے اجر عظیم میں بھی خوب اضافہ ہوا اور حسنات، وبلندی درجات میں بھی۔
  2. اس دین کو غالب کرکے جس کی تم دعوت دیتے ہو۔ یا فتح وغلبہ عطا کرکے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مغفرت اور ہدایت پر استقامت یہی اتمام نعمت ہے (فتح القدیر)۔
  3. یعنی اس پر استقامت نصیب فرمائے۔ ہدایت کے اعلیٰ سے اعلیٰ درجات سے نوازے۔

تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی تمام کوتاہیوں کو معاف کردے، [1] اور تاکہ اپنی نعمت تم پر مکمل کردے، اور تمہیں سیدھے راستے پر لے چلے، [2]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ پیچھے سورة محمد کی آیت نمبر 19 کی تشریح میں عرض کیا گیا، آنحضرت ﷺ گناہوں سے معصوم تھے، اور آپ سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوسکتا تھا، لیکن کوئی معمولی قسم کی بھول چوک ہوجاتی تو آپ اس کو بھی اپنا قصور سمجھتے تھے، یہاں اسی قسم کے قصور مراد ہیں۔ 3: یعنی اب تک دین کی تبلیغ اور اس پر مکمل طور سے عمل کرنے میں کافروں کی طرف سے بڑی بڑی رکاوٹیں ڈالی جا رہی تھیں۔ اب اس فتح کے بعد سیدھا راستہ صاف ہوجائے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لِّيَغْفِرَliyaghfiraتاکہ درگزر فرمائے
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  2. لَكَlakaآپ کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  5. تَقَدَّمَtaqaddamaپہلے ہوچکا
    مادہ
    قدم
    اصل لفظ
    تَقَدَّمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ذَنۢبِكَdhanbikaآپ کے قصور میں (سے)
    مادہ
    ذنب
    اصل لفظ
    ذَنب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَمَاwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  9. تَأَخَّرَta-akharaبعد میں ہوا
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    تَأَخَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. وَيُتِمَّwayutimmaاور پورا کردے
    مادہ
    تمم
    اصل لفظ
    أَتَمَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  11. نِعْمَتَهُۥniʿ'matahuاپنی نعمت کو
    مادہ
    نعم
    اصل لفظ
    نِعْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  12. عَلَيْكَʿalaykaآپ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. وَيَهْدِيَكَwayahdiyakaاور رہنمائی کرے آپ کی
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. صِرَٰطًاṣirāṭanراستے کی طرف
    مادہ
    صرط
    اصل لفظ
    صِراط
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. مُّسْتَقِيمًاmus'taqīmanسیدھے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    مُسْتَقِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تاکہ جو کچھ تیرے گناہ آگے ہوئے اور پیچھے سب کو اللہ تعالٰی معاف فرمائے (۱) اور تجھ پر اپنا احسان پورا کر دے (۲) اور تجھے سیدھی راہ چلائے (۳)۔ ۲۔۱ اس سے مراد ترک اولی والے معاملات یا وہ امور ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فہم واجتہاد سے کیے لیکن اللہ نے انہیں ناپسند فرمایا جیسے عبد اللہ بن ام مکتوم رضی اللہ وغیرہ کا واقعہ ہے جس پر سورہ عبس کا نزول ہوا یہ معاملات وامور اگرچہ گناہ اور منافی عصمت نہیں لیکن آپ کی شان ارفع کے پیش نظر انہیں بھی کوتاہیاں شمار کر لیا گیا جس پر معافی کا اعلان فرمایا جا رہا ہے لیغفر میں لام تعلیل کے لیے ہے یعنی یہ فتح مبین ان تین چیزوں کا سبب ہے جو آیت میں مذکور ہیں اور یہ مغفرت ذنوب کا سبب اس اعتبار سے ہے کہ اس صلح کے بعد قبول اسلام کرنے والوں کی تعداد میں بکثرت اضافہ ہوا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اجر عظیم میں بھی خوب اضافہ ہوا اور حسنات وبلندی درجات میں بھی ۔ ۲۔۲ اس دین کو غالب کر کے جس کی تم دعوت دیتے ہو، یا فتح وغلبہ عطا کر کے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مغفرت اور ہدایت پر یہی تمام نعمت ہے (فتح القدیر) ٢۔۳ یعنی اس پر استقلال نصیب فرمائے۔ ہدایت کے اعلیٰ سے اعلیٰ درجات سے نوازے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan