الأحقاف ⁦۴۶:۲۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۰۵ · پارہ ۲۶

تُدَمِّرُ كُلَّ شَيۡءِۭ بِأَمۡرِ رَبِّهَا فَأَصۡبَحُواْ لَا يُرَىٰٓ إِلَّا مَسَٰكِنُهُمۡۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

Tudammiru kulla shay-in bi-amri rabbihafaasbahoo la yura illa masakinuhumkathalika najzee alqawma almujrimeen

تراجم

جو اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو ہلاک کر دے گی، پس وه ایسے ہوگئے کہ بجر ان کے مکانات کے اور کچھ دکھائی نہ دیتا[1] تھا۔ گنہگاروں کے گروه کو ہم یوں ہی سزا دیتے ہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی مکین (گھر والے) سب تباہ ہوگئے اور صرف مکانات (گھر) نشان عبرت کے طور پر باقی رہ گئے۔

جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تہس نہس کر ڈالے گی، غرض ان کی حالت یہ ہوگئی کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا۔ ایسے مجرم لوگوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. تُدَمِّرُtudammiruہلاک کرتی ہے
    مادہ
    دمر
    اصل لفظ
    دَمَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. كُلَّkullaہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. شَىْءٍۭshayinچیز کو
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. بِأَمْرِbi-amriحکم سے
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  5. رَبِّهَاrabbihāاپنے رب کے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. فَأَصْبَحُوا۟fa-aṣbaḥūپھر وہ ہوگئے
    مادہ
    صبح
    اصل لفظ
    أَصْبَحَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  7. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  8. يُرَىٰٓyurāدکھائی دیتے تھے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  10. مَسَٰكِنُهُمْmasākinuhumان کے گھر
    مادہ
    سكن
    اصل لفظ
    مَسْكَن
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. كَذَٰلِكَkadhālikaاسی طرح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  12. نَجْزِىnajzīہم بدلہ دیا کرتے ہیں
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. ٱلْقَوْمَl-qawmaقوم کو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. ٱلْمُجْرِمِينَl-muj'rimīnaمجرم
    مادہ
    جرم
    اصل لفظ
    مُجْرِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جو اپنے رب کے حکم سے ہرچیز کو ہلاک کر دے گا، پس وہ ایسے ہوگئے کہ بجز ان کے مکانات کے اور کچھ دکھائی نہ دیتا (۱) تھا گناہ گاروں کے گروہ کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔ ۲۵۔۱ یعنی مکین سب تباہ ہوگئے اور صرف مکانات نشان عبرت کے طور پر باقی رہ گئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan