الجاثية ⁦۴۵:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۰۰ · پارہ ۲۵

قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَغۡفِرُواْ لِلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجۡزِيَ قَوۡمَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

Qul lillatheena amanooyaghfiroo lillatheena la yarjoona ayyama Allahiliyajziya qawman bima kanoo yaksiboon

تراجم

آپ ایمان والوں سے کہہ دیں کہ وه ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں[1] رکھتے، تاکہ اللہ تعالیٰ ایک قوم کو ان کے کرتوتوں کا بدلہ دے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جو اس بات کا خوف نہیں رکھتے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایماندار بندوں کی مدد کرنے اور دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ مراد کافر ہیں۔ اور ایام اللہ سے مراد وقائع ہیں۔ جیسے وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ (إبراهيم: 5) میں ہے۔ مطلب ہے کہ ان کافروں سے عفودرگزر سے کام لو، جو اللہ کے عذاب اور اس کی گرفت سے بےخوف ہیں۔ یہ ابتدائی حکم تھا جو مسلمانوں کو پہلے دیا جاتا رہا تھا بعد میں جب مسلمان مقابلے کے قابل ہوگئے تو پھر سختی کا اور ان سے ٹکرا جانے (جہاد) کا حکم دے دیا گیا۔
  2. یعنی جب تم ان کی ایذاؤں پر صبر اور ان کی زیادتیوں سے درگزر کرو گے، تو یہ سارے گناہ ان کے ذمے ہی رہیں گے، جن کی سزا ہم قیامت والے دن ان کو دیں گے۔

(اے پیغمبر) جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ان سے کہو کہ جو لوگ اللہ کے دنوں کا اندیشہ نہیں رکھتے، [1] ان سے درگزر کریں [2] تاکہ اللہ لوگوں کو ان کاموں کا بدلہ دے جو وہ کیا کرتے تھے۔ [3]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اللہ کے دنوں سے مراد وہ دن ہیں جن میں اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے اعمال جزاء دے، چاہے دنیا میں یا آخرت میں، اور مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اس بات سے بےفکر ہیں، بلکہ اس بات کا انکار کرتے ہیں کہ کوئی ایسے دن آنے والے ہیں۔ 3: درگزر کرنے کا مطلب یہاں یہ ہے کہ ان کی طرف سے جو تکلیفیں پہنچائی جائیں ان کا بدلہ نہ لیں، یہ حکم مکی زندگی میں دیا گیا تھا جہاں مسلمانوں کو مسلسل صبر کی تلقین کی جارہی تھی، اور ہاتھ اٹھانے سے منع کیا گیا تھا۔ 4: اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ مسلمانوں سے کہا جارہا ہے کہ کافر لوگ ان پر جو ستم ڈھا رہے ہیں تم ان کا فی الحال بدلہ نہ لو، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود ہی ان کا بدلہ لے لے گا، چاہے وہ اسی دنیا میں ہو یا آخرت میں، اور ساتھ ہی یہ مطلب بھی ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل میں صبر سے کام لیں گے، اور بدلہ نہیں لیں گے، اللہ تعالیٰ ان کی اس نیکی کا بدلہ آخرت کی نعمتوں کی صورت میں ضرورعطا فرمائے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. لِّلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  3. ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. يَغْفِرُوا۟yaghfirūدرگزر کریں
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. لِلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  6. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  7. يَرْجُونَyarjūnaوہ امید رکھتے
    مادہ
    رجو
    اصل لفظ
    يَرْجُوا۟
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. أَيَّامَayyāmaدنوں کی
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. لِيَجْزِىَliyajziyaتاکہ وہ بدلہ دے
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  11. قَوْمًۢاqawmanایک قوم کو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. بِمَاbimāبوجہ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  13. كَانُوا۟kānūجو تھے وہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. يَكْسِبُونَyaksibūnaکمائی کرتے
    مادہ
    كسب
    اصل لفظ
    كَسَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

آپ ایمان والوں سے کہہ دیں کہ وہ ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں رکھتے، تاکہ اللہ تعالٰی ایک قوم کو ان کے کرتوتوں کا بدلہ دے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan