Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ⁦۴۴:۳۵⁩

آیات

  1. إِنۡ هِيَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۵⁩ کھولیں

    کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم[1] دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں، اُس کے بعد ہم دوبارہ اُٹھائے جانے والے نہیں ہیں۔[30]

سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :30

یعنی پہلی دفعہ ہم مریں گے تو بس فنا ہوجائیں گے۔ اس کے بعد پھر کوئی زندگی نہیں ہے۔ |" پہلی موت |" اس کے الفاظ سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس کے بعد کوئی دوسری موت بھی ہو۔ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا تو اس قول کے صادق ہونے کے لیے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ اس کے بعد لازم دوسرا بچہ پیدا ہو، بلکہ صرف یہ کافی ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کوئی بچہ نہ ہوا ہو۔