Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ۴۴:۳۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت ۴۴:۳۶ کھولیںاگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اگر تم سچے ہو تو اُٹھا لاوٴ ہمارے باپ دادا کو۔“[31]
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :31
ان کا استدلال یہ تھا کہ ہم نے کبھی مرنے کے بعد کسی کو دوبارہ جی اٹھتے نہیں دیکھا ہے، اس لیے ہم یقین رکھتے ہیں کہ مرنے کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں ہوگی۔ تم لوگ اگر دعویٰ کرتے ہو کہ دوسری زندگی ہوگی تو ہمارے اجداد کو قبروں سے اٹھا لاؤ تاکہ ہمیں زندگی بعد موت کا یقین آجائے۔ یہ کام تم نے نہ کیا تو ہم سمجھیں گے کہ تمہارا دعویٰ بےبنیاد ہے۔ یہ گویا ان کے نزدیک حیات بعد الموت کی تردید میں بڑی پختہ دلیل تھی۔ حالانکہ سراسر مہمل تھی۔ آخر ان سے یہ کہا کس نے تھا کہ مرنے والے دوبارہ زندہ ہو کر اسی دنیا میں واپس آئیں گے ؟ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یا کسی مسلمان نے یہ دعویٰ کب کیا تھا کہ ہم مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں ؟