الزخرف ۴۳:۸
فَأَهۡلَكۡنَآ أَشَدَّ مِنۡهُم بَطۡشٗا وَمَضَىٰ مَثَلُ ٱلۡأَوَّلِينَ
Faahlakna ashadda minhum batshanwamada mathalu al-awwaleen
تراجم
پس ہم نے ان سے زیاده زور آوروں[1] کو تباه کر ڈاﻻ اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے.[2]
- یعنی اہل مکہ سے زیادہ زور آور تھے، جیسے دوسرے مقام پر فرمایا كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً (المؤمن: 82) ”وہ ان سے تعداد اور قوت میں کہیں زیادہ تھے“۔
- یعنی قرآن مجید میں ان قوموں کا تذکرہ یا وصف متعدد مرتبہ گزر چکا ہے۔ اس میں اہل مکہ کے لیے تہدید ہے کہ پچھلی قومیں رسولوں کی تکذیب کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ اگریہ بھی تکذیب رسالت پر مصر رہے تو ان کی مثل یہ بھی ہلاک کردیے جائیں گے۔
پھر جو لوگ ان (مکہ والوں) سے کہیں زیادہ زور آور تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا، اور ان پچھلے لوگوں کا حال پیچھے گزر چکا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَهْلَكْنَآfa-ahlaknāتو ہلاک کردیا ہم نے
- مادہ
- هلك
- اصل لفظ
- أَهْلَكَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- أَشَدَّashaddaسب سے طاقتور کو
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- أَشَدّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِنْهُمmin'humان میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- بَطْشًاbaṭshanپکڑ میں
- مادہ
- بطش
- اصل لفظ
- بَطْش
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمَضَىٰwamaḍāاور گزر چکی
- مادہ
- مضي
- اصل لفظ
- مَضَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- مَثَلُmathaluمثال
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مَثَل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْأَوَّلِينَl-awalīnaپہلوں کی
- مادہ
- اول
- اصل لفظ
- أَوَّل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
پس ہم نے ان سے زیادہ زورآوروں (١) کو تباہ کر ڈالا اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے۔ ٨۔١ یعنی اہل مکہ سے زیادہ زور آور تھے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (ۭكَانُوْٓا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَاَشَدَّ قُوَّةً) 40۔غافر:82) ' وہ ان سے تعداد اور قوت میں کہیں زیادہ تھے ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan