Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزخرف ⁦۴۳:۷۸⁩

آیات

  1. لَقَدۡ جِئۡنَٰكُم بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَكُمۡ لِلۡحَقِّ كَٰرِهُونَ

    آیت ⁦۴۳:۷۸⁩ کھولیں

    ہم تو تمہارے پاس حق لے آئے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق[1] سے نفرت رکھنے والے تھے؟

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا۔“[62]

سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :62

یعنی ہم نے حقیقت تمہارے سامنے کھول کر رکھ دی، مگر تم حقیقت کے بجائے افسانوں کے دلدادہ تھے اور سچائی تمہیں سخت ناگوار تھی۔ اب اپنے اس احمقانہ انتخاب کا انجام دیکھ کر بلبلاتے کیوں ہو ؟ ہوسکتا ہے کہ یہ داروغہ جہنم ہی کے جواب کا ایک حصہ ہو، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کا جواب |" تم یوں ہی پڑے رہو گے |" پر ختم ہوگیا ہو اور یہ دوسرا فقرہ اللہ تعالیٰ کا اپنا ارشاد ہو۔ پہلی صورت میں داروغہ جہنم کا یہ قول کہ |" ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے |" ایسا ہی ہے جیسے حکومت نے یہ کام کیا یا یہ حکم دیا۔