الزخرف ⁦۴۳:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۰ · پارہ ۲۵

وَإِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ

Wa-inna ila rabbinalamunqaliboon

تراجم

اور بالیقین ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) جب سواری پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ اللهُ أَكْبَرُ کہتے اور سُبْحَانَ الَّذِي... سے لَمُنْقَلِبُونَ تک آیت پڑھتے۔ علاوہ ازیں خیروعافیت کی دعا مانگتے، جو دعاؤں کی کتابوں میں دیکھ لی جائے (صحيح مسلم، كتاب الحج ، باب ما يقول إذا ركب)۔

اور بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ وہ دعا ہے جو کسی سواری پر سوار ہونے کے وقت پڑھنی چاہیے۔ اس میں اول تو اس بات کا شکر اور اعتراف ہے کہ یہ سواری اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، اور دوسرے اس کے آخری جملے میں انسان کو اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی سفر کرتے وقت یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اسے ایک آخری سفر پیش آنے والا ہے جس میں وہ دنیا کو چھوڑ کر اپنے پروردگار کے پاس پہنچے گا، اور اس وقت اپنے سارے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔ اس لیے یہاں رہتے ہوئے کوئی کام ایسا نہیں کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں وہاں شرمندگی اٹھانی پڑے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّآwa-innāاور بیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. رَبِّنَاrabbināاپنے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لَمُنقَلِبُونَlamunqalibūnaالبتہ پلٹنے والے ہیں
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    مُنقَلِب
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم

تفسیر

اور بالیقین ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan