الشورى ⁦۴۲:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۸۸ · پارہ ۲۵

أَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانٗا وَإِنَٰثٗاۖ وَيَجۡعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًاۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٞ قَدِيرٞ 

Aw yuzawwijuhum thukrananwa-inathan wayajAAalu man yashao AAaqeeman innahuAAaleemun qadeer

تراجم

یا انہیں جمع کردیتا ہے[1] بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے، وه بڑے علم واﻻ اور کامل قدرت واﻻ ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جس کو چاہتا ہے، مذکر اور مونث دونوں دیتا ہے۔ اس مقام پر اللہ نے لوگوں کی چار قسمیں بیان فرمائی ہیں۔ ایک وہ جن کو صرف بیٹے دیئے۔ دوسرے، وہ جن کو صرف بیٹیاں، تیسرے وہ جن کو بیٹے، بیٹیاں دونوں اور چوتھے، وہ جن کو بیٹا نہ بیٹی۔ لوگوں کے درمیان یہ فرق و تفاوت اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے، اس تفاوت الٰہی کو دنیا کی کوئی طاقت بدلنے پر قادر نہیں ہے۔ یہ تقسیم اولاد کے اعتبار سے ہے۔ باپوں کے اعتبار سے بھی انسانوں کی چار قسمیں ہیں۔ 1۔ آدم (عليه السلام) کو صرف مٹی سے پیدا کیا، ان کا باپ ہے نہ ماں۔ 2۔ حضرت حوا کو آدم (عليه السلام) سے یعنی مرد سے پیدا کیا، ان کی ماں نہیں ہے۔ 3۔ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کو صرف عورت کے بطن سے پیدا کیا، ان کا باپ نہیں ہے۔ 4۔ اور باقی تمام انسانوں کو مرد اور عورت کے ملاپ سے۔ ان کے باپ بھی ہیں اور مائیں بھی۔ فَسُبْحَانَ اللهِ الْعَلِيمِ الْقَدِيرِ(ابن کثیر)۔

یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا اور لڑکیاں بھی اور جس کو چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے۔ یقینا وہ علم کا بھی مالک ہے قدرت کا بھی مالک۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. يُزَوِّجُهُمْyuzawwijuhumملا جلا کردیتا ہے ان کو
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زُوِّجَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ذُكْرَانًاdhuk'rānanلڑکے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. وَإِنَٰثًاwa-ināthanاور لڑکیوں (کی شکل میں)
    مادہ
    انث
    اصل لفظ
    أُنثَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  5. وَيَجْعَلُwayajʿaluاور بنا دیتا ہے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  6. مَنmanجس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  7. يَشَآءُyashāuچاہتا ہے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. عَقِيمًاʿaqīmanبانجھ
    مادہ
    عقم
    اصل لفظ
    عَقِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  10. عَلِيمٌʿalīmunعلم والا ہے،
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. قَدِيرٌqadīrunقدرت والا ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan