الشورى ⁦۴۲:۳۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۸۷ · پارہ ۲۵

وَٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَٰٓئِرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٰحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُواْ هُمۡ يَغۡفِرُونَ

Wallatheena yajtaniboona kaba-iraal-ithmi walfawahisha wa-itha ma ghadiboohum yaghfiroon

تراجم

اور کبیره گناہوں سے اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں اور غصے کے وقت (بھی) معاف کردیتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی لوگوں سے عفو ودرگزر کرنا ان کے مزاج وطبیعت کا حصہ ہے نہ کہ انتقام اور بدلہ لینا۔ جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) کے بارے میں آتا ہے۔ ”مَا انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ قَطُّ إِلا أَنْ تُنْتَهَكَ حُرُمَات اللهِ“ (البخاري ، كتاب الأدب ، باب يسروا ولا تعسروا - مسلم كتاب الفضائل، باب مباعدته صلى الله عليه وسلم للآثام) نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اپنی ذات کے لیے کبھی بدلہ نہیں لیا، ہاں اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کا توڑا جانا آپ کے لیے ناقابل برداشت تھا۔

اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب ان کو غصہ آتا ہے تو وہ درگزر سے کام لیتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. يَجْتَنِبُونَyajtanibūnaجو بچتے ہیں۔ اجتناب کرتے ہیں
    مادہ
    جنب
    اصل لفظ
    اجْتَنَبُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. كَبَٰٓئِرَkabāiraبڑے
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    كَبِيرَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلْإِثْمِl-ith'miگناہوں سے
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْفَوَٰحِشَwal-fawāḥishaاور بےحیائی کی باتوں سے
    مادہ
    فحش
    اصل لفظ
    فاحِشَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  7. مَاmāاس لفظ کے لیے درج نہیں۔
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  8. غَضِبُوا۟ghaḍibūوہ غضب ناک ہوتے ہیں
    مادہ
    غضب
    اصل لفظ
    غَضِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. هُمْhumتو وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  10. يَغْفِرُونَyaghfirūnaدرگزر کرجاتے ہیں۔ معاف کرجاتے ہیں
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور کبیرہ گناہوں سے اور بےحیائیوں سے بچتے ہیں اور غصے کے وقت (بھی) معاف کر دیتے ہیں (١) ٣٧۔١ یعنی لوگوں سے عفو و درگزر کرنا ان کے مزاج و طبیعت کا حصہ ہے نہ کہ انتقام اور بدلہ لینا جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے ' نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کے لئے کبھی بدلہ نہیں لیا، ہاں اللہ تعالٰی کی حرمتوں کا توڑا جانا آپ کے لئے ناقابل برداشت تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan