فصلت ۴۱:۳۴
وَلَا تَسۡتَوِي ٱلۡحَسَنَةُ وَلَا ٱلسَّيِّئَةُۚ ٱدۡفَعۡ بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ فَإِذَا ٱلَّذِي بَيۡنَكَ وَبَيۡنَهُۥ عَدَٰوَةٞ كَأَنَّهُۥ وَلِيٌّ حَمِيمٞ
Wala tastawee alhasanatu walaassayyi-atu idfaAA billatee hiya ahsanufa-itha allathee baynaka wabaynahu AAadawatunkaannahu waliyyun hameem
تراجم
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی[1] ۔ برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست.[2]
- بلکہ ان میں عظیم فرق ہے۔
- یہ ایک بہت ہی اہم اخلاقی ہدایت ہےکہ برائی کو اچھائی کے ساتھ ٹالو۔ یعنی برائی کا بدلہ احسان کے ساتھ، زیادتی کا بدلہ عفو کے ساتھ، غضب کا صبر کے ساتھ، بےہودگیوں کا جواب چشم پوشی کے ساتھ اور مکروہات (ناپسندیدہ باتوں کا) کا جواب برداشت اور حلم کے ساتھ دیا جائے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گاکہ تمہارا دشمن، دوست بن جائے گا، دور دور رہنے والا قریب ہو جائے گا اور خون کاﭘیاسا، تمہارا گرویدہ اور جانثار ہو جائے گا۔
اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی، تم بدی کا دفاع ایسے طریقے سے کرو جو بہترین ہو [1] نتیجہ یہ ہوگا کہ جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی تھی، وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایسا ہوجائے گا جیسے وہ (تمہارا) جگری دوست ہو
- :۔ یعنی جو شخص تمہارے ساتھ برا سلوک کر رہا ہو، اگرچہ تمہارے لیے یہ بھی جائز ہے کہ اس سے برابر کا بدلہ لے لو، لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کی برائی کا بدلہ اچھائی سے دو۔ ایسا کرو گے تو تمہارا دشمن بھی دوست بن جائے گا، اور تم نے اس کی برائی پر جو صبر کیا اس کا بہترین ثواب آخرت میں تمہیں ملے گا۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَاwalāاور نہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- تَسْتَوِىtastawīبرابر ہوسکتی
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- اسْتَوَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْحَسَنَةُl-ḥasanatuبھلائی۔ نیکی
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- حَسَنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نفی
- ٱلسَّيِّئَةُl-sayi-atuبرائی
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- سَيِّئَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱدْفَعْid'faʿدور کرو
- مادہ
- دفع
- اصل لفظ
- دَفَعْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- بِٱلَّتِىbi-allatīساتھ اس طریقے کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- هِىَhiyaوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- أَحْسَنُaḥsanuزیادہ اچھا ہے
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- أَحْسَن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَإِذَاfa-idhāتو دفعتا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ فجائیہ
- ٱلَّذِىalladhīوہ شخص
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- بَيْنَكَbaynakaتیرے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- وَبَيْنَهُۥwabaynahuاور اس کے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- عَدَٰوَةٌʿadāwatunعداوت ہے
- مادہ
- عدو
- اصل لفظ
- عَداوَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- كَأَنَّهُۥka-annahuگویا کہ وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- كَأَنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- وَلِىٌّwaliyyunدوست ہے
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- وَلِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- حَمِيمٌḥamīmunجانثار۔ جگری۔ گہرا
- مادہ
- حمم
- اصل لفظ
- حَمِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی (١) برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست۔ (۲) ٣٤۔١ بلکہ ان میں عظیم فرق ہے۔ ۲٤۔۲ یہ ایک بہت ہی اہم اخلاقی ہدایت ہے کہ برائی کو اچھائی کے ساتھ ٹالو یعنی برائی کا بدلہ احسان کے ساتھ، زیادتی کا بدلہ عفو کے ساتھ غضب کا صبر کے ساتھ بےہودگیوں کا جواب چشم پوشی کےساتھ اور مکروہات کا جواب برداشت اور حلم کے ساتھ دیا جائے اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارا دشمن دوست بن جائے گا دور دور رہنے والا قریب ہو جائے گا اور خون کا پیاسا تمہارا گرویدہ اور جانثار ہو جائے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan