فصلت ⁦۴۱:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۷ · پارہ ۲۴

كِتَٰبٞ فُصِّلَتۡ ءَايَٰتُهُۥ قُرۡءَانًا عَرَبِيّٗا لِّقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ

Kitabun fussilat ayatuhuqur-anan AAarabiyyan liqawmin yaAAlamoon

تراجم

(ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے[1] ، (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے[2] اس قوم کے لیے جو جانتی ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی کیا حلال ہے اور کیا حرام؟ یا طاعات کیا ہیں اور معاصی کیا؟ یا ثواب والے کام کون سے ہیں اور عقاب والےکون سے؟
  2. یہ حال ہے یعنی اس کے الفاظ عربی ہیں، جن کےمعانی مفصل اور واضح ہیں۔
  3. یعنی جو عربی زبان، اس کے معانی و مفاہیم اور اس کے اسرار واسلوب کو جانتی ہے۔

عربی قرآن کی شکل میں یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں علم حاصل کرنے والوں کے لیے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كِتَٰبٌkitābunایک کتاب ہے
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. فُصِّلَتْfuṣṣilatکھول کر بیان کی گئی ہیں
    مادہ
    فصل
    اصل لفظ
    فَصَّلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ءَايَٰتُهُۥāyātuhuاس کی آیات
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. قُرْءَانًاqur'ānanقرآن ہے
    مادہ
    قرا
    اصل لفظ
    قُرْءان
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. عَرَبِيًّاʿarabiyyanعربی
    مادہ
    عرب
    اصل لفظ
    عَرَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. لِّقَوْمٍliqawminایک قوم کے لیے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  7. يَعْلَمُونَyaʿlamūnaجو علم رکھتی ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

ایسی کتاب جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے (١) (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے (٢) اس قوم کے لئے جو جانتی ہے (٣) ٣۔١ یعنی کیا حلال ہے اور کیا حرام؟ یا طاعت کیا ہیں اور معاصی کیا؟ یا ثواب والے کام کون سے ہیں اور عقاب والے کون سے؟ ٣۔٢ یہ حال ہے۔ یعنی اس کے الفاظ عربی ہیں، جن کے معانی مفصل اور واضح ہیں۔ ٣۔٣ یعنی اس کے الفاظ عربی ہیں، جن کے معانی و مفا ہیم اور اس کے اسرار و اسلوب کو جانتی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan