فصلت ⁦۴۱:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۹ · پارہ ۲۴

ذَٰلِكَ جَزَآءُ أَعۡدَآءِ ٱللَّهِ ٱلنَّارُۖ لَهُمۡ فِيهَا دَارُ ٱلۡخُلۡدِ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يَجۡحَدُونَ

Thalika jazao aAAda-iAllahi annaru lahum feeha darualkhuldi jazaan bima kanoo bi-ayatinayajhadoon

تراجم

اللہ کے دشمنوں کی سزا یہی دوزح کی آگ ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے (یہ) بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. آیتوں سے مراد جیسا کہ پہلے بھی بتلایا گیا ہے، وہ دلائل و براہین واضحہ ہیں جو اللہ تعالیٰ انبیا پر نازل فرماتا ہے یا وہ معجزات ہیں جو انہیں عطا کیے جاتے ہیں یا وہ دلائل تکوینیہ ہیں جوکائنات یعنی آفاق و انفس میں پھیلے ہوئے ہیں۔ کافر ان سب ہی کا انکار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایمان کی دولت سے محروم رہتے ہیں۔

یہی ہے سزا اللہ کے دشمنوں کی جو آگ کی صورت میں ہوگی، اسی میں ان کا دائمی ٹھکانا ہوگا جو اس بات کا بدلہ ہوگا کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. جَزَآءُjazāuبدلہ ہے
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. أَعْدَآءِaʿdāiدشمنوں کا
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. ٱلنَّارُl-nāruآگ
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    نار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. لَهُمْlahumان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. دَارُdāruگھر ہے
    مادہ
    دور
    اصل لفظ
    دار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. ٱلْخُلْدِl-khul'diہمیشگی کا
    مادہ
    خلد
    اصل لفظ
    خُلْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. جَزَآءًۢjazāanبدلہ ہے
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. بِمَاbimāبوجہ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  12. كَانُوا۟kānūتھے وہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. بِـَٔايَٰتِنَاbiāyātināہماری آیات کے ساتھ
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  14. يَجْحَدُونَyajḥadūnaوہ انکار کرتے
    مادہ
    جحد
    اصل لفظ
    جَحَدُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اللہ کے دشمنوں کی سزا یہی دوزخ کی آگ ہے جس میں ان کا ہمیشگی کا گھر ہے (یہ) بدلہ ہے ہماری آیتوں سے انکار کرنے کا۔ ۲۸۔۱ آیتوں سے مراد جیسا کہ پہلے بھی بتلایا گیا ہے وہ دلائل و براہین واضحہ ہیں جو اللہ تعالٰی انبیاء پر نازل فرماتا ہے یا وہ معجزات ہیں جو انہیں عطا کیے جاتے ہیں یا دلائل تکوینیہ ہیں جو کائنات یعنی آفاق و انفس میں پھیلے ہوئے ہیں کافر ان سب ہی کا انکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایمان کی دولت سے محروم رہتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan