فصلت ⁦۴۱:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۹ · پارہ ۲۴

فَلَنُذِيقَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَذَابٗا شَدِيدٗا وَلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ أَسۡوَأَ ٱلَّذِي كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

Falanutheeqanna allatheenakafaroo AAathaban shadeedan walanajziyannahum aswaa allatheekanoo yaAAmaloon

تراجم

پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ (ضرور) ضرور دیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi

اس لیے ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور یہ (دنیا میں) جو بدترین کام کیا کرتے تھے، اس کا پورا پورا بدلہ دیں گے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَنُذِيقَنَّfalanudhīqannaپس البتہ ہم ضرور چکھائیں گے
    مادہ
    ذوق
    اصل لفظ
    أَذاقَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. عَذَابًاʿadhābanعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. شَدِيدًاshadīdanشدید
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    شَدِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَلَنَجْزِيَنَّهُمْwalanajziyannahumاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  7. أَسْوَأَaswa-aبد ترین
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    أَسْوَأ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. ٱلَّذِىalladhīاس چیز کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  9. كَانُوا۟kānūجو تھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. يَعْمَلُونَyaʿmalūnaوہ عمل کرتے
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پس یقیناً ہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ اور انہیں ان کے بدترین اعمال کا بدلہ (ضرور) ضرور دیں گے (١) ٢٧۔١ یعنی ان کے بعض اچھے عملوں کی کوئی قیمت نہ ہوگی، مثلاً اکرام ضعیف، صلہ رحمی وغیرہ، کیونکہ ایمان کی دولت سے وہ محروم رہے تھے، البتہ برے عملوں کی جزا انہیں ملے گی، جن میں قرآن کریم سے روکنے کا جرم بھی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan