غافر ⁦۴۰:۶۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۵ · پارہ ۲۴

هُوَ ٱلَّذِي يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ فَإِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرٗا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

Huwa allathee yuhyee wayumeetufa-itha qada amran fa-innama yaqoolu lahukun fayakoon

تراجم

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے[1] ، پھر جب وه کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا پس وه ہو جاتا ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. زندہ کرنا اور مارنا، اسی کے اختیار میں ہے۔ وہ ایک بےجان نطفے کو مختلف اطوار سے گزار کر ایک زندہ انسان کے روپ میں ڈھال دیتا ہے۔ اور پھر ایک وقت مقرر کے بعد اس زندہ انسان کو مار کر موت کی وادیوں میں سلا دیتا ہے۔
  2. اس کی قدرت کا یہ حال ہے کہ اس کےلفظ كن (ہوجا) سے وہ چیز معرض وجود میں آجاتی ہے، جس کا وہ ارادہ کرے۔

وہی ہے جو زندگی دیتا اور موت دیتا ہے اور جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے صرف اتنا کہتا ہے کہ ہوجا، بس وہ ہوجاتا ہے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَhuwaوہ اللہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  2. ٱلَّذِىalladhīوہ ذات ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. يُحْىِۦyuḥ'yīوہ زندہ کرتا ہے
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    أَحْيا
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. وَيُمِيتُwayumītuاور وہ موت دیتا ہے
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    أَماتَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  5. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  6. قَضَىٰٓqaḍāوہ فیصلہ کرتا ہے
    مادہ
    قضي
    اصل لفظ
    قَضَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. أَمْرًاamranکسی کام کا
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فَإِنَّمَاfa-innamāتو بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب · حرفِ کاف
  9. يَقُولُyaqūluکہتا ہے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. لَهُۥlahuاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. كُنkunہوجاؤ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. فَيَكُونُfayakūnuتو وہ ہوجاتا ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے (١) پھر وہ جب کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف کہتا ہے ہو جا پس وہ ہو جاتا ہے۔ (۲) ٦٨۔١ زندہ کرنا اور مارنا اسی کے اختیار میں ہے۔ وہ ایک بےجان نطفے کو مختلف اطوار سے گزار کر ایک زندہ انسان کے روپ میں ڈھال دیتا ہے اور پھر ایک وقت مقررہ کے بعد اس زندہ انسان کو مار کر موت کی وادیوں میں سلا دیتا ہے۔ ٦٨۔٢ اس کی قدرت کا یہ حال ہے کہ اس کے لفظ کن (ہو جا) سے وہ چیز معرض وجود میں آجاتی ہے جس کا وہ ارادہ کرے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan