النساء ⁦۴:۸۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۹۱ · پارہ ۵

وَيَقُولُونَ طَاعَةٞ فَإِذَا بَرَزُواْ مِنۡ عِندِكَ بَيَّتَ طَآئِفَةٞ مِّنۡهُمۡ غَيۡرَ ٱلَّذِي تَقُولُۖ وَٱللَّهُ يَكۡتُبُ مَا يُبَيِّتُونَۖ فَأَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًا

Wayaqooloona taAAatun fa-ithabarazoo min AAindika bayyata ta-ifatun minhum ghayra allatheetaqoolu wallahu yaktubu ma yubayyitoonafaaAArid AAanhum watawakkal AAala Allahiwakafa billahi wakeela

تراجم

یہ کہتے تو ہیں کہ اطاعت ہے، پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں کی ایک جماعت، جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورے کرتی ہے[1] ، ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے، تو آپ ان سے منھ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں، اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ منافقین آپ (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس میں جو باتیں ظاہر کرتے ہیں۔ راتوں کو ان کے برعکس باتیں کرتے اور سازشوں کے جال بنتے ہیں۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) ان سے اعراض کریں اور اللہ پر توکل کریں، ان کی باتیں اور سازشیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی کیونکہ آپ کا وکیل اور کارساز اللہ ہے۔

اور یہ (منافق لوگ سامنے تو) اطاعت کا نام لیتے ہیں، مگر یہ تمہارے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ رات کے وقت تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتا ہے، اور یہ رات کے وقت جو مشورے کرتے ہیں، اللہ وہ سب لکھ رہا ہے۔ لہذا تم ان کی پرواہ مت کرو، اور اللہ پر بھروسہ رکھو۔ اور اللہ تمہاری حمایت کے لیے بالکل کافی ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَقُولُونَwayaqūlūnaاور وہ کہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. طَاعَةٌṭāʿatunاطاعت (کریں گے)
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    طاعَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  4. بَرَزُوا۟barazūوہ نکلتے ہیں
    مادہ
    برز
    اصل لفظ
    بَرَزَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. مِنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. عِندِكَʿindikaتیرے پاس
    مادہ
    عند
    اصل لفظ
    عِند
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. بَيَّتَbayyataرات مشورے کرتا ہے۔ رات گذارتا ہے
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيَّتَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. طَآئِفَةٌṭāifatunایک گروہ
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طائِفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. غَيْرَghayraسوائے
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. ٱلَّذِىalladhīاس چیز کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  12. تَقُولُtaqūluتم کہتے ہو
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ علم
  14. يَكْتُبُyaktubuلکھ رہا ہے
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كَتَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  16. يُبَيِّتُونَyubayyitūnaوہ رات کو مشورے کرتے ہیں
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيَّتَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  17. فَأَعْرِضْfa-aʿriḍپس اعراض برتیے
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    أَعْرَضَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  18. عَنْهُمْʿanhumان سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  19. وَتَوَكَّلْwatawakkalاور بھروسہ کریں
    مادہ
    وكل
    اصل لفظ
    تَوَكَّلْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  20. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  21. ٱللَّهِl-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  22. وَكَفَىٰwakafāاور کافی ہے
    مادہ
    كفي
    اصل لفظ
    كَفَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  23. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  24. وَكِيلًاwakīlanکارساز
    مادہ
    وكل
    اصل لفظ
    وَكِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یہ کہتے ہیں کہ اطاعت ہے، پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت، جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورہ کرتی ہے (١) ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے، تو آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اللہ تعالٰی کافی کارساز ہے۔ ٨١۔١یعنی یہ منافقین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں جو باتیں ظاہر کرتے۔ راتوں کو ان کے برعکس باتیں کرتے اور سازشوں کے جال بنتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے اعراض کریں اور اللہ پر توکل کریں ان کی باتیں اور سازشیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی کیونکہ آپ کا ولی اور کارساز اللہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan