النساء ⁦۴:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۷۸ · پارہ ۴

لِّلرِّجَالِ نَصِيبٞ مِّمَّا تَرَكَ ٱلۡوَٰلِدَانِ وَٱلۡأَقۡرَبُونَ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٞ مِّمَّا تَرَكَ ٱلۡوَٰلِدَانِ وَٱلۡأَقۡرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنۡهُ أَوۡ كَثُرَۚ نَصِيبٗا مَّفۡرُوضٗا

Lirrijali naseebun mimmataraka alwalidani wal-aqraboona walinnisa-inaseebun mimma taraka alwalidani wal-aqraboonamimma qalla minhu aw kathura naseeban mafrooda

تراجم

ماں باپ اور خویش واقارب کے ترکہ میں مردوں کا حصہ بھی ہے اور عورتوں کا بھی۔ (جو مال ماں باپ اور خویش واقارب چھوڑ مریں) خواه وه مال کم ہو یا زیاده (اس میں) حصہ مقرر کیا ہوا ہے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اسلام سے قبل ایک یہ ظلم بھی روا رکھا جاتا تھا کہ عورتوں اور چھوٹے بچوں کو وراثت سے حصہ نہیں دیا جاتا تھا اور صرف بڑے لڑکے جو لڑنے کے قابل ہوتے، سارے مال کے وارث قرار پاتے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مردوں کی طرح عورتیں اور بچے بچیاں اپنے والدین اور اقارب کے مال میں حصہ دار ہوں گی، انہیں محروم نہیں کیا جائے گا۔ تاہم یہ الگ بات ہے کہ لڑکی کا حصہ لڑکے کے حصے سے نصف ہے (جیسا کہ آیات کے بعد مذکور ہے) یہ عورت پر ظلم نہیں ہے نہ اس کا استخفاف ہے بلکہ اسلام کا یہ قانون میراث عدل وانصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ کیونکہ عورت کو اسلام نے معاش کی ذمہ داری سے فارغ رکھا ہے اور مرد کو اس کاکﻔیل بنایا ہے۔ علاوہ ازیں عورت کے پاس مہر کی صورت میں مال آتا ہے جو ایک مرد ہی اسے ادا کرتا ہے۔ اس لحاظ سے عورت کے مقابلے میں مرد پر کئی گنا زیادہ مالی ذمہ داریاں ہیں۔ اس لئے اگر عورت کا حصہ نصف کے بجائے مرد کے برابر ہوتا تو یہ مرد پر ظلم ہوتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے کسی پر بھی ظلم نہیں کیا ہے کیونکہ وہ عادل بھی ہے اور حکیم بھی۔

مردوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، چاہے وہ (ترکہ) تھوڑا ہو یا زیادہ، یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جاہلیت کے زمانے میں عورتوں کو میراث میں کوئی حصہ نہیں دیا جاتا تھا، آنحضرت ﷺ کے سامنے ایسے واقعات پیش آئے کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اور وہ بیوی اور نابالغ بچے چھوڑ کرگیا اور اس کے سارے ترکے پر اس کے بھائیوں نے قبضہ کرلیا، بیوی کو تو عورت ہونے کی وجہ سے میراث سے محروم رکھا گیا اور بچوں کو نابالغ ہونے کی وجہ سے کچھ نہ دیا گیا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں واضح کردیا گیا کہ عورتوں کو میراث سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، اللہ تعالیٰ نے آگے (آیت 11) سے شروع ہونے والے رکوع میں تمام رشتہ دار مردوں اور عورتوں کے حصے مقرر فرمادئے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لِّلرِّجَالِlilrrijāliمردوں کے لیے
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رِجال
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  2. نَصِيبٌnaṣībunایک حصہ ہے
    مادہ
    نصب
    اصل لفظ
    نَصِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مِّمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  4. تَرَكَtarakaچھوڑ جائیں
    مادہ
    ترك
    اصل لفظ
    تَرَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلْوَٰلِدَانِl-wālidāniوالدین
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    والِد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱلْأَقْرَبُونَwal-aqrabūnaاور رشتہ دار
    مادہ
    قرب
    اصل لفظ
    أَقْرَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. وَلِلنِّسَآءِwalilnnisāiاور عورتوں کے لیے
    مادہ
    نسو
    اصل لفظ
    نِساء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  8. نَصِيبٌnaṣībunایک حصہ ہے
    مادہ
    نصب
    اصل لفظ
    نَصِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مِّمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  10. تَرَكَtarakaچھوڑ جائیں
    مادہ
    ترك
    اصل لفظ
    تَرَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. ٱلْوَٰلِدَانِl-wālidāniوالدین
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    والِد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. وَٱلْأَقْرَبُونَwal-aqrabūnaاور رشتہ دار
    مادہ
    قرب
    اصل لفظ
    أَقْرَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  13. مِمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  14. قَلَّqallaکم ہو۔ قلیل ہو
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  15. مِنْهُmin'huاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  16. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  17. كَثُرَkathuraزیادہ ہو۔ کثرت سے ہو
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثُرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  18. نَصِيبًاnaṣībanحصہ ہے
    مادہ
    نصب
    اصل لفظ
    نَصِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. مَّفْرُوضًاmafrūḍanمقرر کیا ہوا
    مادہ
    فرض
    اصل لفظ
    مَفْرُوض
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

(۱) ماں باپ اور خویش واقارب کے ترکہ میں مردوں کا حصہ بھی ہے اور عورتوں کا بھی (جو مال ماں باپ اور خویش و اقارب چھوڑ کر مریں) خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ (اس میں) حصہ مقرر کیا ہوا ہے (۲)۔ ٧۔١ اسلام سے قبل ایک یہ ظلم بھی روا رکھا جاتا تھا کہ عورتوں اور چھوٹے بچوں کو وراثت سے حصہ نہیں دیا جاتا تھا اور صرف بڑے لڑکے جو لڑنے کے قابل ہوتے، سارے مال کے وارث قرار پاتے۔ اس آیت میں اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ مردوں کی طرح عورتوں اور بچے بچیاں اپنے والدین اور اقارب کے مال میں حصہ دار ہونگے انہیں محروم نہیں کیا جائے گا۔ تاہم یہ الگ بات ہے کہ لڑکی کا حصہ لڑکے کے حصے سے نصف ہے (جیساکہ ۳آیات کے بعد مذکورہے) یہ عورت پر ظلم نہیں ہے، نہ اس کا استخفاف ہے بلکہ اسلام کا یہ قانونِ میراث عدل وانصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ کیونکہ عورت کو اسلام نے معاش کی ذمہ داری سے فارغ رکھا ہے اور مرد کو اس کا کفیل بنایا ہے۔ علاوہ ازیں عورت کے پاس مہر کی صورت میں مال آتا ہے جو ایک مرد ہی اسے ادا کرتا ہے۔ اس لحاظ سے عورت کے مقابلے میں مرد پر کئی گنا زیادہ مالی ذمہ داریاں ہیں۔ اس لئے اگر عورت کا حصہ نصف کے بجائے مرد کے برابر ہوتا تو یہ مرد پر ظلم ہوتا۔ لیکن اللہ تعالٰی نے کسی پر بھی ظلم نہیں کیا ہے کیونکہ وہ عادل بھی ہے اور حکیم بھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan