النساء ⁦۴:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۸۶ · پارہ ۵

مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُواْ يُحَرِّفُونَ ٱلۡكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَيَقُولُونَ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا وَٱسۡمَعۡ غَيۡرَ مُسۡمَعٖ وَرَٰعِنَا لَيَّۢا بِأَلۡسِنَتِهِمۡ وَطَعۡنٗا فِي ٱلدِّينِۚ وَلَوۡ أَنَّهُمۡ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَا وَٱسۡمَعۡ وَٱنظُرۡنَا لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۡ وَأَقۡوَمَ وَلَٰكِن لَّعَنَهُمُ ٱللَّهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُونَ إِلَّا قَلِيلٗا

Mina allatheena hadoo yuharrifoonaalkalima AAan mawadiAAihi wayaqooloona samiAAnawaAAasayna wasmaAA ghayra musmaAAin waraAAinalayyan bi-alsinatihim wataAAnan fee addeeni walawannahum qaloo samiAAna waataAAna wasmaAAwanthurna lakana khayranlahum waaqwama walakin laAAanahumu Allahubikufrihim fala yu/minoona illa qaleela

تراجم

بعض یہود کلمات کو ان کی ٹھیک جگہ سے ہیر پھیر کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور سن اس کے بغیر کہ تو سنا جائے[1] اور ہماری رعایت کر! (لیکن اس کے کہنے میں) اپنی زبان کو پیچ دیتے ہیں اور دین میں طعنہ دیتے ہیں اور اگر یہ لوگ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے فرمانبرداری کی اور آپ سنئےاور ہمیں دیکھیئے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر اور نہایت ہی مناسب تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر کی وجہ سے انہیں لعنت کی ہے۔ پس یہ بہت ہی کم ایمان ﻻتے ہیں،[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہودیوں کی خباثتوں اور شرارتوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ ہم نے سنا کے ساتھ ہی کہہ دیتے لیکن ہم نافرمانی کریں گے یعنی اطاعت نہیں کریں گے۔ یہ دل میں کہتے یا اپنے ساتھیوں سے کہتے یا شوخ چشمانہ جسارت کا ارتکاب کرتے ہوئے منہ پر کہتے۔ اسی طرح ”غَيْرَ مُسْمَعٍ“ (تیری بات نہ سنی جائے) یہ بددعا کے طور پر کہتے یعنی تیری بات مقبول نہ ہو۔ ”رَاعِنَا“ کی بابت دیکھئے سورۃ البقرۃ آیت 104 کا حاشیہ۔
  2. یعنی ایمان لانے والے بہت ہی قلیل ہیں پہلے گزر چکا ہے کہ یہود میں سے ایمان لانے والوں کی تعداد دس تک بھی نہیں پہنچتی۔ یا یہ معنی ہیں کہ بہت ہی کم باتوں پر ایمان لاتے ہیں۔ جب کہ ایمان نافع یہ ہے کہ سب باتوں پر ایمان لایا جائے۔

یہودیوں میں سے کچھ وہ ہیں جو (تورات) کے الفاظ کو ان کے موقع محل سے ہٹا ڈالتے ہیں، اور اپنی زبانوں کو توڑ مروڑ کر اور دین میں طعنہ زنی کرتے ہوئے کہتے ہیں : سمعنا وعصینا۔ اور اسمع غیر مسمع۔ اور راعنا۔ حالانکہ اگر وہ یہ کہتے کہ : سمعنا واطعنا اور اسمع وانظرنا۔ تو ان کے لیے بہتر اور راست بازی کا راستہ ہوتا [1] لیکن ان کے کفر کی وجہ سے اللہ نے ان پر پھٹکار ڈال رکھی ہے، اس لیے تھوڑے سے لوگوں کے سوا وہ ایمان نہیں لاتے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس آیت میں بعض یہودیوں کی دو شرارتوں کا ذکر کیا گیا ہے ایک شرارت یہ ہے کہ وہ تورات کے الفاظ کو اپنے موقع محل سے ہٹاکر اس میں لفظی یا معنوی تحریف کا ارتکاب کرتے ہیں، یعنی بعض اوقات اس کے الفاظ ہی کو کسی اور لفظ سے بدل دیتے ہیں اور بعض اوقات اس لفظ کو غلط معنی پہنا کر اس کی من مانی تفسیر کرتے ہیں اور دوسری شرارت یہ ہے کہ جب وہ آنحضرت ﷺ کے پاس آتے ہیں تو ایسے مبہم اور منافقانہ الفاظ استعمال کرتے ہیں جن کا ظاہری مفہوم برا نہیں ہوتا ؛ لیکن وہ اندرونی طور پر ان الفاظ سے وہ دوسرے معنی مراد لیتے ہیں جو ان الفاظ میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں، قرآن کریم نے اس کی تین مثالیں اس آیت میں ذکر کی ہیں، ایک یہ کہ وہ کہتے ہیں سمعنا وعصینا جس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے آپ کی بات سن لی اور نافرمانی کی، وہ ان الفاظ کا مطلب یہ ظاہر کرتے تھے کہ ہم نے آپ کی بات سن لی ہے اور آپ کے مخالفین کی نافرمانی کی ؛ لیکن اندر سے ان کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ ہم نے آپ کی بات سن لی اور اسی بات کی نافرمانی کی ہے، دوسرے وہ کہتے تھے اسمع غیر مسمع اس کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ آپ ہماری بات سنیں خدا کرے آپ کو کوئی بات سنائی نہ جائے ظاہری طو رپر وہ یہ دعا دیتے تھے کہ آپ کو کوئی ایسی بات نہ سنائی جائے جو آپ کی طبیعت کے خلاف ہو، لیکن اندر سے ان کا مطلب ہوتا تھا کہ خدا کرے آپ کو ایسی بات نہ سنائی جائے جو آپ کو خوش کرے، تیسرے وہ ایک لفظ راعنا استعمال کرتے تھے جس کے معنی عربی زبان میں تو یہ ہیں کہ ہمارا خیال رکھئے لیکن عبرانی زبان میں یہ ایک گالی کا لفظ تھا جو وہ اندرونی طور پر مراد لیتے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. هَادُوا۟hādūجو یہودی ہوئے
    مادہ
    هود
    اصل لفظ
    هادُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. يُحَرِّفُونَyuḥarrifūnaوہ تحریف کردیتے ہیں ب
    مادہ
    حرف
    اصل لفظ
    يُحَرِّفُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. ٱلْكَلِمَl-kalimaات کی
    مادہ
    كلم
    اصل لفظ
    كَلِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. مَّوَاضِعِهِۦmawāḍiʿihiاس کی جگہوں
    مادہ
    وضع
    اصل لفظ
    مَواضِع
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَيَقُولُونَwayaqūlūnaاور وہ کہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. سَمِعْنَاsamiʿ'nāسنا ہم نے
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. وَعَصَيْنَاwaʿaṣaynāاور نافرمانی کی ہم نے
    مادہ
    عصي
    اصل لفظ
    عَصا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَٱسْمَعْwa-is'maʿاور سنو
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · فعل
  12. غَيْرَghayraنہ
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. مُسْمَعٍmus'maʿinسنوائے جاؤ
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    مُسْمَع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. وَرَٰعِنَاwarāʿināاور راعنا
    مادہ
    رعي
    اصل لفظ
    راعِ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  15. لَيًّۢاlayyanموڑتے ہوئے
    مادہ
    لوي
    اصل لفظ
    لَيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. بِأَلْسِنَتِهِمْbi-alsinatihimاپنی زبانوں کو
    مادہ
    لسن
    اصل لفظ
    لِسان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  17. وَطَعْنًاwaṭaʿnanاور طعنہ زنی کرتے
    مادہ
    طعن
    اصل لفظ
    طَعْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  18. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  19. ٱلدِّينِl-dīniدین
    مادہ
    دين
    اصل لفظ
    دِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  20. وَلَوْwalawاوراگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  21. أَنَّهُمْannahumبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  22. قَالُوا۟qālūوہ کہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  23. سَمِعْنَاsamiʿ'nāسنا ہم نے
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  24. وَأَطَعْنَاwa-aṭaʿnāاور اطاعت کی ہم نے
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    أَطاعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  25. وَٱسْمَعْwa-is'maʿاور سنو
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · فعل
  26. وَٱنظُرْنَاwa-unẓur'nāاور دیکھئیے ہمکو
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  27. لَكَانَlakānaالبتہ ہوتا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل
  28. خَيْرًاkhayranبہتر اچھا
    مادہ
    خير
    اصل لفظ
    خَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  29. لَّهُمْlahumان کے لئیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  30. وَأَقْوَمَwa-aqwamaاور ذیادہ درست
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقْوَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  31. وَلَٰكِنwalākinلیکن
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استدراک
  32. لَّعَنَهُمُlaʿanahumuلعنت کی ان پر
    مادہ
    لعن
    اصل لفظ
    لَعَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  33. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  34. بِكُفْرِهِمْbikuf'rihimان کے کفر کی وجہ سے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كُفْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  35. فَلَاfalāپس نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  36. يُؤْمِنُونَyu'minūnaو ہ ایمان لائیں گے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  37. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  38. قَلِيلًاqalīlanتھوڑے
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

بعض یہود کلمات کو ان کی ٹھیک جگہ سے ہیر پھیر کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور سن اس کے بغیر کہ تو سنا جائے (١) اور ہماری رعایت کر (لیکن اس کہنے میں) اپنی زبان کو پیچ دیتے ہیں اور دین میں طعنہ دیتے ہیں اور اگر یہ لوگ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے فرمانبرداری کی آپ سنئے ہمیں دیکھئے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر اور نہایت ہی مناسب تھا، لیکن اللہ تعالٰی نے ان کے کفر سے انہیں لعنت کی ہے پس یہ بہت ہی کم ایمان لاتے ہیں۔(۲) ٤٦۔١ یہودیوں کی خباثتوں اور شرارتوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ ' ہم نے سنا ' کے ساتھ ہی کہہ دیتے لیکن ہم نافرمانی کریں گے یعنی اطاعت نہیں کریں گے۔ یہ دل میں کہتے یا اپنے ساتھیوں سے کہتے یا شوخ جسارت کا ارتکاب کرتے ہوئے منہ پر کہتے اسی طرح غَیرَ مُسْمَعٍ (تیری بات نہ سنی جائے) یہ بد دعا کے طور پر کہتے۔ یعنی تیری بات قبول نہ ہو۔ راعنا۔ کی بابت دیکھئے سورۃ البقرہ آیت ۱۰٤۔ کا حاشیہ۔ ٤٦۔٢ یعنی ایمان لانے والے بہت ہی قلیل ہیں پہلے گزر چکا ہے کہ یہود میں سے ایمان لانے والوں کی تعداد دس تک بھی نہیں پہنچی۔ یا یہ معنی ہیں کہ بہت ہی کم باتوں پر ایمان لاتے۔ جب کہ ایمان نافع یہ ہے کہ سب باتوں پر ایمان لایا جائے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan