النساء ⁦۴:۱۵۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۰۲ · پارہ ۶

أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ حَقّٗاۚ وَأَعۡتَدۡنَا لِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٗا مُّهِينٗا

Ola-ika humu alkafiroona haqqanwaaAAtadna lilkafireena AAathaban muheena

تراجم

یقین مانو کہ یہ سب لوگ اصلی کافر ہیں[1] ، اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اہل کتاب کے متعلق پہلے گزر چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے تھے اور بعض کو نہیں۔ جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) و حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) اور عیسائیوں نے حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انبیاء (عليهم السلام) کے درمیان تفریق کرنے والے یہ پکے کافر ہیں۔

ایسے لوگ صحیح معنی میں کافر ہیں اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · خطاب
  2. هُمُhumuوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  3. ٱلْكَٰفِرُونَl-kāfirūnaجو کافر ہیں
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. حَقًّاḥaqqanپکے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَأَعْتَدْنَاwa-aʿtadnāاور تیار کیا ہم نے
    مادہ
    عتد
    اصل لفظ
    أَعْتَدَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. لِلْكَٰفِرِينَlil'kāfirīnaکافروں کے لیے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  7. عَذَابًاʿadhābanعذاب
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. مُّهِينًاmuhīnanرسوا کرنے والا
    مادہ
    هون
    اصل لفظ
    مُهِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یقین مانو کہ سب لوگ اصلی کافر ہیں (١) اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔ ١٥١۔١ اہل کتاب کے متعلق پہلے گزر چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے تھے اور بعض کو نہیں۔ جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام و حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسایؤں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کیا۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا انبیاء علیہم السلام کے درمیان تفریق کرنے والے یہ پکے کافر ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan