النساء ۴:۱۳۴
مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ ٱلدُّنۡيَا فَعِندَ ٱللَّهِ ثَوَابُ ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعَۢا بَصِيرٗا
Man kana yureedu thawaba addunyafaAAinda Allahi thawabu addunya wal-akhiratiwakana Allahu sameeAAan baseera
تراجم
جو شخص دنیا کا ﺛواب چاہتا ہو تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالیٰ کے پاس تو دنیا اور آخرت (دونوں) کا ﺛواب موجود ہے[1] اور اللہ تعالیٰ بہت سننے واﻻ اور خوب دیکھنے واﻻ ہے۔
- جیسے کوئی شخص جہاد صرف مال غنیمت کے حصول کے لئے کرے تو کتنی نادانی کی بات ہے۔ جب اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت دونوں کا ثواب عطا فرمانے پر قادر ہے تو پھر اس سے ایک ہی چیز کیوں طلب کی جائے؟ انسان دونوں ہی کا طالب کیوں نہ بنے؟
جو شخص (صرف) دنیا کا ثواب چاہتا ہو (اسے یاد رکھنا چاہیے کہ) اللہ کے پاس دنیا اور آخرت دونوں کا ثواب موجود ہے۔ [1] اللہ ایسا ہے کہ ہر بات کو سنتا اور ہر چیز کو جانتا ہے۔
- : اس آیت میں یہ عمومی ہدایت دی گئی ہے کہ ایک مسلمان کو صرف دنیوی فائدوں ہی کی فکر میں نہیں پڑا رہنا چاہیے ؛ بلکہ اللہ سے دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی مانگنی چاہیے اور پچھلی آیتوں سے اس کا تعلق بظاہر یہ ہے کہ میاں بیوی کو مصالحت یا علیحدگی کا فیصلہ کرتے وقت صرف دنیا کے فائدوں پر نظر نہیں رکھنی چاہیے ؛ بلکہ آخرت کی بھلائی بھی پیش نظر رکھنی چاہیے ؛ لہذا اگر مرد یا عورت اپنے کچھ دنیوی مفادات کی قربانی دے کر دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو آخرت میں بڑے ثواب کی امید ہے۔
لفظ بہ لفظ
- مَّنmanجو کوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- كَانَkānaہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يُرِيدُyurīduچاہتا ہے۔ ارادہ رکھتا ہے
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ثَوَابَthawābaثواب
- مادہ
- ثوب
- اصل لفظ
- ثَواب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کا
- مادہ
- دنو
- اصل لفظ
- دُنْيا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَعِندَfaʿindaتو پاس ہے
- مادہ
- عند
- اصل لفظ
- عِند
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نتیجہ · ظرفِ مکان
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ثَوَابُthawābuثواب
- مادہ
- ثوب
- اصل لفظ
- ثَواب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کا
- مادہ
- دنو
- اصل لفظ
- دُنْيا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْءَاخِرَةِwal-ākhiratiاور آخرت
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَكَانَwakānaاور ہے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- سَمِيعًۢاsamīʿanسننے والا
- مادہ
- سمع
- اصل لفظ
- سَمِيع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَصِيرًاbaṣīranدیکھنے والا
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جو شخص دنیا کا ثواب چاہتا ہے تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالٰی کے پاس تو دنیا اور آخرت (دونوں) کا ثواب موجود ہے (١) اور اللہ تعالٰی بہت سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے۔ ١٣٤۔١ جیسے کوئی شخص جہاد صرف مال غنیمت کے حصول کے لئے کرے تو کتنی نادانی کی بات ہے۔ جب اللہ تعالٰی دنیا و آخرت دونوں کا ثواب عطا فرمانے پر قادر ہے تو پھر اس سے ایک ہی چیز کیوں طلب کی جائے۔؟ انسان دونوں ہی کا طالب کیوں نہ بنے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan