النساء ⁦۴:۱۱۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۹۶ · پارہ ۵

وَمَن يَكۡسِبۡ خَطِيٓـَٔةً أَوۡ إِثۡمٗا ثُمَّ يَرۡمِ بِهِۦ بَرِيٓـٔٗا فَقَدِ ٱحۡتَمَلَ بُهۡتَٰنٗا وَإِثۡمٗا مُّبِينٗا

Waman yaksib khatee-atan aw ithmanthumma yarmi bihi baree-an faqadi ihtamala buhtananwa-ithman mubeena

تراجم

اور جو شخص کوئی گناه یا خطا کر کے کسی بے گناه کے ذمے تھوپ دے، اس نے بہت بڑا بہتان اٹھایا اور کھلا گناه کیا۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جس طرح بنو ابیرق نے کیا کہ چوری خود کی اور تہمت کسی اور پر دھر دی۔ یہ زجرو توبیخ عام ہے۔ جو بنو ابیرق کو بھی شامل ہے اور ان کو بھی جو اس کی سی بدخصلتوں کے حامل اور ان جیسے برے کاموں کے مرتکب ہوں گے۔

اور اگر کوئی شخص کسی غلطی یا گناہ کا مرتکب ہو، پھر اس کا الزام کسی بےگناہ کے ذمے لگا دے، تو وہ بڑا بھاری بہتان اور کھلا گناہ اپنے ا وپر لاد لیتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنwamanاور جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  2. يَكْسِبْyaksibکمائے گا۔ کرے گا
    مادہ
    كسب
    اصل لفظ
    كَسَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. خَطِيٓـَٔةًkhaṭīatanخطا
    مادہ
    خطا
    اصل لفظ
    خَطِيئَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  5. إِثْمًاith'manگناہ
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  7. يَرْمِyarmiتھوپ دے گا۔ چسپاں کرے گا
    مادہ
    رمي
    اصل لفظ
    رَمَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. بِهِۦbihiاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. بَرِيٓـًٔاbarīanبےگناہ پر
    مادہ
    برا
    اصل لفظ
    بَرِيء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. فَقَدِfaqadiتو تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ تحقیق
  11. ٱحْتَمَلَiḥ'tamalaاس نے اٹھایا
    مادہ
    حمل
    اصل لفظ
    احْتَمَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. بُهْتَٰنًاbuh'tānanبہتان
    مادہ
    بهت
    اصل لفظ
    بُهْتان
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. وَإِثْمًاwa-ith'manاور گناہ
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  14. مُّبِينًاmubīnanکھلم کھلا
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    مُبِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور جو شخص کوئی گناہ یا خطا کرے کسی بےگناہ کے ذمہ تھوپ دے، اس نے بڑا بہتان اٹھایا اور کھلا گناہ کیا (١)۔ ١١٢۔١ جس طرح بنو ابیرق نے کیا کہ چوری خود کی اور تہمت کسی اور پر دھری، جو ان کی سی بدخصلتوں کے حامل اور ان جیسے برے کاموں کے مرتکب ہونگے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan