الزمر ۳۹:۴۲
ٱللَّهُ يَتَوَفَّى ٱلۡأَنفُسَ حِينَ مَوۡتِهَا وَٱلَّتِي لَمۡ تَمُتۡ فِي مَنَامِهَاۖ فَيُمۡسِكُ ٱلَّتِي قَضَىٰ عَلَيۡهَا ٱلۡمَوۡتَ وَيُرۡسِلُ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمًّىۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ
Allahu yatawaffa al-anfusa heenamawtiha wallatee lam tamut fee manamihafayumsiku allatee qada AAalayha almawta wayursilual-okhra ila ajalin musamman inna fee thalikalaayatin liqawmin yatafakkaroon
تراجم
اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت[1] اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کر لیتا ہے[2]، پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے[3] اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے[4]۔ غور کرنے والوں کے لیے اس میں یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں.[5]
- یہ وفات کبریٰ ہے کہ روح قبض کرلی جاتی ہے، واپس نہیں آتی۔
- یعنی جن کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا، تو سونے کے وقت ان کی روح بھی قبض کر کے انہیں وفات صغریٰ سے دوچارکردیا جاتا ہے۔
- یہ وہی وفات کبریٰ ہے، جس کا ابھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس میں روح روک لی جاتی ہے۔
- یعنی جب تک ان کا وقت موعود نہیں آتا، اس وقت تک کے لیے ان کی روحیں واپس ہوتی رہتی ہیں، یہ وفات صغریٰ ہے، یہی مضمون سورۃ الانعام: 60-61 میں بیان کیا گیا ہے، تاہم وہاں وفات صغری کا ذکرپہلے اور وفات کبریٰ کا بعد میں ہے۔ جب کہ یہاں اس کےبرعکس ہے۔
- یعنی یہ روح کا قبض اور اس کاارسال اورتوفی اور احیاء، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور قیامت والے دن وہ مردوں کو بھی یقیناً زندہ فرمائے گا۔
اللہ تمام روح کو ان کی موت کے وقت قبض کرلیتا ہے، اور جن کو ابھی موت نہیں آئی ہوتی، ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں (قبض کرلیتا ہے،) پھر جن کے بارے میں اس نے موت کا فیصلہ کرلیا۔ انہیں اپنے پاس روک لیتا ہے، اور دوسری روحوں کو ایک معین وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے [1] یقینا اس بات میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غور وفکر سے کام لیتے ہیں۔
- : نیند کی حالت میں بھی کسی درجے میں روح قبض ہوتی ہے، لیکن اس طرح کہ جب اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں، واپس آجاتی ہے اور اگر موت کا وقت آچکا ہو تو اسے پوری طرح قبض کرلیا جاتا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- ٱللَّهُal-lahuاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- يَتَوَفَّىyatawaffāفوت کرتا ہے
- مادہ
- وفي
- اصل لفظ
- تَوَفَّى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْأَنفُسَl-anfusaنفسوں کو
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- حِينَḥīnaوقت
- مادہ
- حين
- اصل لفظ
- حِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَوْتِهَاmawtihāان کی موت کے
- مادہ
- موت
- اصل لفظ
- مَوْت
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَٱلَّتِىwa-allatīاور وہ جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- لَمْlamنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- تَمُتْtamutمرتے
- مادہ
- موت
- اصل لفظ
- ماتَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- مَنَامِهَاmanāmihāاپنی نیند میں
- مادہ
- نوم
- اصل لفظ
- مَنام
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَيُمْسِكُfayum'sikuپس روک لیتا ہے اس کو
- مادہ
- مسك
- اصل لفظ
- أَمْسَكَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- ٱلَّتِىallatīجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- قَضَىٰqaḍāفیصلہ کرتا ہے
- مادہ
- قضي
- اصل لفظ
- قَضَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- عَلَيْهَاʿalayhāاس پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ٱلْمَوْتَl-mawtaموت کا
- مادہ
- موت
- اصل لفظ
- مَوْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَيُرْسِلُwayur'siluاور بھیجتا ہے
- مادہ
- رسل
- اصل لفظ
- أَرْسَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْأُخْرَىٰٓl-ukh'rāدوسریوں کو
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- إِلَىٰٓilāتک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَجَلٍajalinایک مقرر
- مادہ
- اجل
- اصل لفظ
- أَجَل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّسَمًّىmusammanوقت تک
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- مُسَمًّى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ذَٰلِكَdhālikaاس
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- لَءَايَٰتٍlaāyātinالبتہ نشانیاں ہیں
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
- لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لیے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- يَتَفَكَّرُونَyatafakkarūnaجو غور و فکر کرتی ہو
- مادہ
- فكر
- اصل لفظ
- يَتَفَكَّرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت (١) اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کر لیتا ہے (٢) پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے (٣) اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر وقت تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے (٤) غور کرنے والوں کے لئے اس میں یقیناً بہت نشانیاں ہیں (٥)۔ ٤٢۔١ یہ وفات کبریٰ ہے کہ روح قبض کرلی جاتی ہے، واپس نہیں آتی۔ ٤٢۔٢ یعنی جن کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا، تو سونے کے وقت ان کی روح بھی قبض کر کے انہیں وفات صغریٰ سے دو چار کر دیا جاتا ہے۔ ٤٢۔٣ یہ وہی وفات کبریٰ ہے، جس کا ابھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس میں روح روک لی جاتی ہے۔ ٤٢۔٤ یعنی جب تک ان کا وقت نہیں آتا، اس وقت تک کے لئے روحیں واپس ہوتی رہتی ہیں، یہ وفات صغریٰ ہے، یہی مضمون سورہ الانعام میں بیان کیا گیا ہے تاہم وہاں وفات صغری کا ذکر پہلے اور وفات کبری کا بعد میں ہے جب کہ یہاں اس کے برعکس ہے۔ ٤٢۔٥ یعنی روح کا قبض اور اس کا ارسال، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے اور قیامت والے دن وہ مردوں کو بھی یقینا زندہ فرمائے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan