ص ⁦۳۸:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۳ · پارہ ۲۳

أَجَعَلَ ٱلۡأٓلِهَةَ إِلَٰهٗا وَٰحِدًاۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٌ عُجَابٞ

AjaAAala al-alihata ilahan wahidaninna hatha lashay-on AAujab

تراجم

کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ایک ہی اللہ ساری کائنات کانظام چلانے والا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی طرح عبادت اور نذر ونیاز کا مستحق بھی صرف وہی ایک ہے؟ یہ ان کے لئے تعجب انگیز بات تھی۔

کیا اس نے سارے معبودوں کو ایک ہی معبود میں تبدیل کردیا ہے ؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَجَعَلَajaʿalaکیا اس نے بنالیا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل
  2. ٱلْءَالِهَةَl-ālihataبہت سے الٰہوں کو
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. إِلَٰهًاilāhanالٰہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. وَٰحِدًاwāḥidanایک ہی
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  6. هَٰذَاhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  7. لَشَىْءٌlashayonالبتہ ایک چیز ہے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  8. عُجَابٌʿujābunعجیب
    مادہ
    عجب
    اصل لفظ
    عُجاب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے (١) ٥۔١ یعنی ایک ہی اللہ ساری کائنات کا نظام چلانے والا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی طرح عبادت اور نذر و نیاز کا مستحق بھی صرف وہی ایک ہے؟ یہ ان کے لئے تعجب انگیز بات تھی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan