ص ⁦۳۸:۴۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۶ · پارہ ۲۳

وَٱذۡكُرۡ إِسۡمَٰعِيلَ وَٱلۡيَسَعَ وَذَا ٱلۡكِفۡلِۖ وَكُلّٞ مِّنَ ٱلۡأَخۡيَارِ

Wathkur ismaAAeelawa-ilyasaAAa watha alkifli wakullun mina al-akhyar

تراجم

اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے۔ یہ سب بہترین لوگ[1] تھے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یسع (عليه السلام) کہتے ہیں، حضرت الیاس (عليه السلام) کے جانشین تھے، ال تعریف کے لئے ہے اور عجمی نام ہے، ذوالکفل کے لئے دیکھئے سورۃ الانبیاء، آیت 85 کا حاشیہ۔ أَخْيَارٌ خَيْرٌ یا خَيِّرٌ کی جمع ہے جیسے مَيِّتٌ کی جمع أَمْوَاتٌ ہے۔

اور اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل [1] کو یاد کرو۔ اور یہ سب بہترین لوگوں میں سے تھے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت الیسع ؑ کا ذکر قرآن کریم میں صرف دو جگہ آیا ہے، ایک یہاں اور ایک سورة انعام : 86 میں۔ دونوں جگہ آپ کا صرف نام مذکور ہے، کوئی مفصل واقعہ بیان نہیں فرمایا گیا۔ تاریخی روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بنو اسرائیل کے انبیاء میں سے تھے، اور حضرت الیاس ؑ کے چچا زاد بھائی تھے۔ بائبل کی کتاب سلاطین اول باب 19 میں آپ کا واقعہ مذکور ہے۔ اسی طرح حضرت ذوالکفل ؑ کا بھی دو جگہ صرف ذکر آیا ہے، ایک یہاں اور دوسرے سورة انبیاء : 85 میں۔ بعض مفسرین نے انہیں حضرت الیسع کا خلیفہ قرار دیا ہے، اور بعض نے کہا ہے کہ یہ نبی نہیں تھے، ولی اللہ تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱذْكُرْwa-udh'kurاور یاد کیجئے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. إِسْمَٰعِيلَis'māʿīlaاسماعیل کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِسْماعِيل
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. وَٱلْيَسَعَwal-yasaʿaاور الیسع کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الْيَسَع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسمِ علم
  4. وَذَاwadhāاور
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذُو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  5. ٱلْكِفْلِl-kif'liذوالکفل کو
    مادہ
    كفل
    اصل لفظ
    كِفْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَكُلٌّwakullunاور وہ سب کے سب
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  7. مِّنَminaمیں سے تھے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْأَخْيَارِl-akhyāriنیک لوگوں
    مادہ
    خير
    اصل لفظ
    خَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے، یہ سب بہترین لوگ (١) تھے۔ ٤٨۔١ یسع علیہ السلام کہتے ہیں، حضرت الیاس علیہ السلام کے جانشین تھے، ال تعریف کے لئے ہے اور عجمی نام ہے ذوالکفل کے لئے دیکھئے (وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِدْرِيْسَ وَذَا الْكِفْلِ ۭ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيْنَ) 21۔ الانبیاء:85) کا حاشیہ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan