ص ⁦۳۸:۳۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۵ · پارہ ۲۳

فَسَخَّرۡنَا لَهُ ٱلرِّيحَ تَجۡرِي بِأَمۡرِهِۦ رُخَآءً حَيۡثُ أَصَابَ

Fasakhkharna lahu arreehatajree bi-amrihi rukhaan haythu asab

تراجم

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا اور آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ہم نے سلیمان (عليه السلام) کی یہ دعا قبول کر لی اور ایسی بادشاہی عطا کی جس میں ہوا بھی ان کے ماتحت تھی، یہاں ہوا کو نرمی سے چلنے والا بتایا ہے، جب کہ دوسرے مقام پر اسے تند وتیز کہا ہے، (الانبیاء: 81) جس کا مطلب یہ ہے کہ ہوا پیدائشی قوت کے لحاظ سے تند ہے۔ لیکن سلیمان (عليه السلام) کے لئے اسے نرم کر دیا گیا، حسب ضرورت وہ کبھی تند ہوتی کبھی نرم، جس طرح حضرت سلیمان (عليه السلام) چاہتے۔ (فتح القدیر)۔

چنانچہ ہم نے ہوا کو ان کے قابو میں کردیا جو ان کے حکم سے جہاں وہ چاہتے ہموار ہو کر چلا کرتی تھی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس کی تفصیل سورة انبیاء : 18 میں گذر چکی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَسَخَّرْنَاfasakharnāتو مسخر کیا ہم نے
    مادہ
    سخر
    اصل لفظ
    سَخَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. لَهُlahuاس کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلرِّيحَl-rīḥaہوا کو
    مادہ
    روح
    اصل لفظ
    رِيح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. تَجْرِىtajrīجو چلتی تھی
    مادہ
    جري
    اصل لفظ
    جَرَيْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. بِأَمْرِهِۦbi-amrihiاس کے حکم سے
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  6. رُخَآءًrukhāanنرمی سے
    مادہ
    رخو
    اصل لفظ
    رُخاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. حَيْثُḥaythuجہاں
    مادہ
    حيث
    اصل لفظ
    حَيْث
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  8. أَصَابَaṣābaوہ پہنچنا چاہتے/ وہ جاتے
    مادہ
    صوب
    اصل لفظ
    أَصابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

پس ہم نے ہوا کو ان کے ماتحت کر دیا وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی تھی۔ ٣٦۔١ ہم نے سلیمان علیہ السلام کی دعا قبول کرلی اور ایسی بادشاہی عطا کی جس میں ہوا بھی ان کے ماتحت تھی، جہاں ہوا کو نرمی سے چلنے والا بتایا ہے، جب کہ دوسرے مقام پر اسے تند و تیز کہا جس کا مطلب یہ ہے کہ ہوا پیدائشی قوت کے لحاظ سے تند ہے۔ لیکن سلیمان علیہ السلام کے لئے اسے نرم کر دیا گیا یا حسب ضرورت وہ کبھی تند ہوتی کبھی نرم، جس طرح حضرت سلیمان علیہ السلام چاہتے (فتح القدیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan