Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ۳۸:۳۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِٱلۡعَشِيِّ ٱلصَّٰفِنَٰتُ ٱلۡجِيَادُ
آیت ۳۸:۳۱ کھولیںجب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کیے گئے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
قابلِ ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رَو گھوڑے پیش کیے گئے [33]
سورة صٓ حاشیہ نمبر :33
اصل الفاظ ہیں الصَّافِنَاتُ الْجِیَادُ ۔ اس سے مراد ایسے گھوڑے ہیں جو کھڑے ہوں تو نہایت سکون کے ساتھ کھڑے رہیں، کوئی اچھل کود نہ کریں، اور جب دوڑیں تو نہایت تیز دوڑیں۔