Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ۳۸:۳۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَوَهَبۡنَا لِدَاوُۥدَ سُلَيۡمَٰنَۚ نِعۡمَ ٱلۡعَبۡدُ إِنَّهُۥٓ أَوَّابٌ
آیت ۳۸:۳۰ کھولیںاور ہم نے داؤد کو سلیمان (نامی فرزند) عطا فرمایا، جو بڑا اچھا بنده تھا اور بے حد رجوع کرنے واﻻ تھا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور داوٴدؑ کو ہم نے سلیمانؑ (جیسا بیٹا)عطا کیا، [32] بہترین بندہ، کثرت سے اپنے ربّ کی طرف رُجوع کرنے والا
سورة صٓ حاشیہ نمبر :32
حضرت سلیمان کا ذکر اس سے پہلے حسب ذیل مقامات پر گزر چکا ہے : تفہیم القرآن جلد اول، ص 97 ۔ جلد دوم، ص، 597 ۔ 598 ۔ جلد سوم، ص 173 تا 178 ۔ 560 تا 582 ۔ سورة سبا، آیات 12 ۔ 14 ۔