Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ⁦۳۸:۲۹⁩

آیات

  1. كِتَٰبٌ أَنزَلۡنَٰهُ إِلَيۡكَ مُبَٰرَكٞ لِّيَدَّبَّرُوٓاْ ءَايَٰتِهِۦ وَلِيَتَذَكَّرَ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَٰبِ

    آیت ⁦۳۸:۲۹⁩ کھولیں

    یہ بابرکت کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور وفکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ ایک بڑی برکت والی کتاب [31] ہے جو ( اے محمدؐ )ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں

سورة صٓ حاشیہ نمبر :31

برکت کے لغوی معنی ہیں |" افزائش خیر وسعادت |"۔ قرآن مجید کو برکت والی کتاب کہنے کے معنی یہ ہیں کہ یہ انسان کے لیے نہایت مفید کتاب ہے۔ اس کی زندگی کو درست کرنے کے لیے بہترین ہدایات دیتی ہے، اس کی پیروی میں آدمی کا نفع ہی نفع ہے، نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔