Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ⁦۳۸:۳۲⁩

آیات

  1. فَقَالَ إِنِّيٓ أَحۡبَبۡتُ حُبَّ ٱلۡخَيۡرِ عَن ذِكۡرِ رَبِّي حَتَّىٰ تَوَارَتۡ بِٱلۡحِجَابِ

    آیت ⁦۳۸:۳۲⁩ کھولیں

    تو کہنے لگے میں نے اپنے پروردگار کی یاد پر ان گھوڑوں کی محبت کو ترجیح دی، یہاں تک کہ (آفتاب) چھﭗ گیا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تو اس نے کہا” میں نے اس مال [34] کی محبّت اپنے ربّ کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے۔“ یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہوگئے

سورة صٓ حاشیہ نمبر :34

اصل میں لفظ خَیْر استعمال ہوا ہے جو عربی زبان میں مال کثیر کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، اور گھوڑوں کے لیے بھی مجازاً استعمال کیا جاتا ہے۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے ان گھوڑوں کو چونکہ راہ خدا میں جہاد کے لیے رکھا تھا، اس لیے انہوں نے |" خیر |" کے لفظ سے ان کو تعبیر فرمایا۔