ص ۳۸:۳۱
إِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِٱلۡعَشِيِّ ٱلصَّٰفِنَٰتُ ٱلۡجِيَادُ
Ith AAurida AAalayhi bilAAashiyyiassafinatu aljiyad
تراجم
جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کیے گئے.[1]
- صَافِنَاتٌ، صَافِنٌ یا صَافِنَةٌ کی جمع ہے، وہ گھوڑے جو تین ٹانگوں پر کھڑے ہوں۔ جِيَادٌ جَوَادٌ کی جمع ہے جو تیز رو گھوڑے کو کہتے ہیں۔ یعنی حضرت سلیمان (عليه السلام) نے بغرض جہاد جو گھوڑے پالے ہوئے تھے، وہ عمدہ اصیل تیز رو گھوڑے حضرت سلیمان پر معاینے کے لئے پیش کیے گئے۔ عَشِيٌّ، ظہر یا عصر سے لےکر آخر دن تک کے وقت کو کہتے ہیں، جسے ہم شام سے تعبیر کرتے ہیں۔
(وہ ایک یادگار وقت تھا) جب ان کے سامنے شام کے وقت اچھی نسل کے عمدہ گھوڑے پیش کیے گئے۔
لفظ بہ لفظ
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- عُرِضَʿuriḍaپیش کئے گئے
- مادہ
- عرض
- اصل لفظ
- عَرَضَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- عَلَيْهِʿalayhiاس پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْعَشِىِّbil-ʿashiyiشام کے وقت
- مادہ
- عشو
- اصل لفظ
- عَشِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلصَّٰفِنَٰتُl-ṣāfinātuاصیل گھوڑے
- مادہ
- صفن
- اصل لفظ
- صافِنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْجِيَادُl-jiyāduعمدہ
- مادہ
- جود
- اصل لفظ
- جِياد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
جب ان کے سامنے شام کے وقت تیز رو خاصے گھوڑے پیش کئے گئے (١) ٣١۔١ یعنی حضرت سلیمان علیہ السلام نے بغرض جہاد جو گھوڑے پالے ہوئے تھے، وہ عمدہ نسل تیز رو گھوڑے حضرت سلیمان علیہ السلام پر معائنے کے لئے پیش کئے گئے، ظہر یا عصر سے لے کر آخر دن تک کے وقت کو کہتے ہیں، جسے شام سے تعبیر کرتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan