ص ⁦۳۸:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۳ · پارہ ۲۳

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي عِزَّةٖ وَشِقَاقٖ

Bali allatheena kafaroo fee AAizzatinwashiqaq

تراجم

بلکہ کفار غرور ومخالفت میں پڑے ہوئے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ قرآن تو یقیناً شک سے پاک اور ان کے لئے نصیحت ہے جو اس سے عبرت حاصل کریں البتہ ان کافروں کو اس سے فائدہ اس لئے نہیں پہنچ رہا ہے کہ ان کے دماغوں میں استکبار اور غرور ہے اور دلوں میں مخالفت وعناد۔ عزت کے معنی ہوتے ہیں، حق کے مقابلے میں اکڑنا۔

کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، وہ کسی اور وجہ سے نہیں، بلکہ اس لیے اپنایا ہے کہ وہ بڑائی کے گھمنڈ اور ہٹ دھرمی میں مبتلا ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ترجمہ اس جملے کی اس ترکیب پر مبنی ہے جو علامہ آلوسی نے ”اظھر“ کہہ کر نقل کی ہے (روح المعانی ج :23 ص 217)

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلِbaliبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. فِىfīہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. عِزَّةٍʿizzatinغلبے میں
    مادہ
    عزز
    اصل لفظ
    عِزَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَشِقَاقٍwashiqāqinاور مخالفت میں
    مادہ
    شقق
    اصل لفظ
    شِقاق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

بلکہ کفار غرور و مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں (١)۔ ٢۔١ یعنی یہ قرآن تو یقینا شک سے پاک اور ان کے لئے نصیحت ہے جو اس سے عبرت حاصل کریں البتہ ان کافروں کو اس سے فائدہ اس لئے نہیں پہنچ رہا ہے ان کے دماغوں میں استکبار اور غرور ہے اور دلوں میں مخالفت و عناد۔ عزت کے معنی ہوتے ہیں۔ حق کے مقابلے میں اکڑنا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan