Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۸۷⁩

آیات

  1. فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۳۷:۸۷⁩ کھولیں

    تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے ؟‘‘ [46]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :46

یعنی اللہ تعالیٰ کو آخر تم نے کیا سمجھ رکھا ہے۔ کیا تمہارا خیال یہ ہے کہ یہ لکڑی پتھر کے معبود اس کے ہم جنس ہو سکتے ہیں ؟ یا اس کی صفات اور اس کے اختیارات میں شریک ہو سکتے ہیں ؟ اور کیا تم اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کہ اس کے ساتھ اتنی بڑی گستاخی کر کے تم اس کی پکڑ سے بچے رہ جاؤ گے ؟